نئی دہلی۔ ہندوستان میں جان لیوا اور ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کی رفتار میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور اب اس وبا سے یومیہ اموات کی تعداد ایک ہزار سے بھی کم رہ گئی ہیں ، حالانکہ اموات کی شرح 1.13 فیصد پر برقرارہے اور نئے معاملاتکی تعداد پچاس ہزار سے نیچے پہنچ گئی ہیں۔
دریں اثنا 7 لاکھ 21 ہزار 286 افراد کو کورونا وائرس کے ٹیکے دیئے گئے ۔ ملک میں اب تک 32 کروڑ 36 لاکھ 63 ہزار 297 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 46148 نئے معاملات کی رپورٹ کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ دو لاکھ 79 ہزار 331 ہوگئی ہے ۔
اسی عرصہ کے دوران ملک میں58 ہزار578 مریضوں کی شفایابی کے بعد اس خوفناک اور موذی وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 93 لاکھ 9 ہزار607 ہوگئی ہے ۔فعل معاملات 13409 سے گھٹ کر 5 لاکھ 72 ہزار 994 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 979 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 96 ہزار 730 ہوگئی ہے ۔
ملک میں جان لیوا کورونا وائرس کے فعل مریضوں کی شرح گھٹ کر 1.89 فیصد ، شفایابی کی شرح 96.80 فیصد اور اموات کی شرح 1.31 ہوگئی ہے ۔
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹرمیں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعل مریضوں کی تعداد میں 1001 کے اضافہ کے بعد یہ تعداد 125422 ہوگئی ہے ۔ دریں اثنا اس ریاست میں 8562 مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5790113 ہوگئی ہے جبکہ مزید 405 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 121286 ہوگئی ہے ۔