نئی دہلی۔ ہندوستان میں چہارشنبہ کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8,954 نئے کوویڈمعاملے رپورٹ ہوئے، جو گزشتہ روز کی گنتی کے مقابلے میں معمولی اضافہ ہے۔ منگل کو ہندوستان میں صرف 6,990 معاملے رپورٹ ہوئے تھے۔ چہارشنبہ کو نئے معاملے کی گنتی لگاتار پانچویں دن 10,000 کے نشان سے نیچے ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے چہارشنبہ کی صبح کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جملہ 267 اموات درج کی گئیں جس سے اموات کی تعداد 4,69,247 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10,207 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے مجموعی تعداد 3,40,28,506 ہو گئی ہے۔ نتیجتاً، ہندوستان کی صحت یابی کی شرح 98.36 فیصد ہے، جو مارچ 2020 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
ہندوستان میں فعال مریضوں کی تعداد547 دنوں کے بعد ایک لاکھ سے کم ہے۔ اس وقت 99,023 مریض ہیں جوکہ کہ کورونا کے مرض میں مبتلا ہیں ۔ فعال معاملے ملک کے کل مثبت معاملے کا 0.29 فیصد ہیں، جو مارچ 2020 کے بعد سب سے کم ہے۔ اسی عرصے میں ملک بھر میں جملہ 11,08,467 کورونا ٹسٹ کیے گئے۔ ہندوستان نے اب تک 64.24 کروڑ سے زیادہ مجموعی ٹسٹ کئے ہیں۔ دریں اثنا، 0.84 فیصد پر ہفتہ وار مثبت شرح اب گزشتہ 17 دنوں سے 1 فیصد سے کم رہی ہے۔
یومیہ مثبتیت کی شرح 0.81 فیصد پر ہے، جو گزشتہ 58 دنوں سے 2 فیصد سے بھی نیچے اور اب مسلسل 93 دنوں سے 3 فیصد سے کم ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ویکسین کی 80,98,716 خوراکوں کی انتظامیہ کے ساتھ، آج کی صبح تک ہندوستان کی کووڈ ٹیکہ کاری کی کوریج 124.10 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ یہ 1,28,94,826 سیشنز کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے۔ چہارشنبہ کی صبح تک وزارت صحت کے مطابق، 24.16 کروڑ سے زیادہ اور غیر استعمال شدہ کووِڈ ویکسین کی خوراکیں ابھی بھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس دستیاب ہیں۔