نئی دہلی۔ ملک میں کورونا وائرس کی وبا انتہائی تیز رفتاری سے پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے اورگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2.17 لاکھ سے زائد نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔جمعہ کو مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 217353 نئے معاملات رپورٹ ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 42 لاکھ 91 ہزار917 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس عرصے کے دوران 118302 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 12547866 ہوچکی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے فعال مریض 15 لاکھ کو عبور کرکے 1569743 ہوچکے ہیں۔ اسی عرصے میں مزید 1185 مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 74 ہزار 308 ہوگئی ہے۔
ہندوستان میں کورونا سے صحت یابی کی شرح گھٹ کر87.80 فیصد،فعال معاملوں کی شرح 10.98 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.22 فیصد ہوگئی ہے۔ملک میں ریاست مہاراشٹرکورونا کے فعال مریضوں کے معاملہ میں سرفہرست ہے، اس ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے فعال معاملات 27061 سے بڑھ کر 621646 ہوچکے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران ریاست میں 92959 مزید مریض صحتمند ہوئے جس سے کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 2959056، جبکہ 627 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 59153 ہوگئی ہے۔
ریاست چھتیس گڑھ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے فعال معاملات 12630 سے بڑھ کر 121769 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 374289 افراد کورونا سے شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد255سے بڑھ کر 5442 ہوگئی ہے اسی دوران ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد 33868 سے بڑھ کر 129848 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 9480 افراد ہلاک اور 627032 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے فعال معاملات 10799 سے بڑھ کر مجموعی تعداد54 ہزار309 ہوچکے ہیں۔ اب تک 11652 افراد اس وبا سے ہلاک 718176 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔
ہندوستان میں کورونا کے 2.17 لاکھ نئے معاملات
- Advertisement -
- Advertisement -