Friday, April 26, 2024
Homesliderہندوستان میں 5 جی نیٹ ورک کی کارکردگی کو بہتر بنائے گا

ہندوستان میں 5 جی نیٹ ورک کی کارکردگی کو بہتر بنائے گا

- Advertisement -
- Advertisement -

گوہاٹی۔ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کے چیئرپرسن ڈاکٹر پی ڈی واگھیلا نے 5جی ٹیکنالوجی کا تعارف ہندوستان کو ڈیجیٹل بااختیار بنانے کے ہدف کو حاصل کرنے اور لوگوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے قابل بنائے گا۔انہوں نے یہاں ایک ورکشاپ میں کہا 5جی ٹیکنالوجی نیٹ ورک کی کارکردگی میں نمایاں بہتری پیش کرے گی اور اس سے صنعتوں اور معاشرے کو تبدیل کرنے کا امکان ہے، جس سے ملک بے مثال ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

واگھیلا نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان 117 کروڑ ٹیلی کام صارفین اور 825 ملین براڈ بینڈ صارفین کے ساتھ اب دنیا کی دوسری سب سے بڑی ٹیلی کام مارکیٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے ٹیکنالوجی کو دو چیزوں کے لیے کلیدی عنصرسمجھا ہے، ایک تیز اقتصادی ترقی کے لیے اور دوسری سماجی اور ڈیجیٹل شمولیت کے لیے۔ ان کے مطابق ڈیجیٹل انڈیا پروگرام نے ٹیکنالوجی کے استعمال کوبڑھانے میں بہت مدد کی ہے اور ڈیجیٹل انڈیا پروفائل میں مختلف شعبوں میں بہت بڑی تبدیلی دیکھی گئی ہے۔

ٹرائی  کے سربراہ نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ کس طرح اسٹیک ہولڈرز شمال مشرقی ریاستوں میں مسائل اور چیلنجوں پر غور کرتے ہوئے5جی کی تعیناتی کے لیے بنیادی ڈھانچے کے رول آؤٹ کو تیز کرنے میں تعاون کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی بنیادی توجہ ہر کسی کو انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رسائی فراہم کرنا ہے، بشمول غریب افراد، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ معاشرے کے ہر طبقے کو کسی بھی قیمت پر رابطہ حاصل ہو۔

سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے نئی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو اپنانے کی ضرورت کے بارے میں واگھیلا نے کہا کہ آج کی دنیا میں معیشت اور سماجی زندگی کا ڈیجیٹلائزیشن انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ڈیجیٹل خواندگی اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی اور ہر گھر تک رابطہ ضروری ہے اور یہی وہ واحد راستہ ہے جس سے ایک عام شہری معیشت میں دستیاب مواقع کو تلاش کرنے کے قابل ہو سکتا ہے۔