دبئی۔ ہندوستان کے ویسٹ انڈیز کو ٹی 20 سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کرنے سے انہیں پیر کو جاری آئی سی سی مردوں کی ٹی20 ٹیم درجہ بندی میں انگلینڈ کو پیچھے چھوڑنے میں مدد ملی ہے۔ ہندوستان نے کولکتہ میں کیرون پولارڈ کی قیادت والی ٹیم کے خلاف تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی 17 رنز سے اپنے نام کیا جس میں نوجوان وکٹ کیپر ایشان کشن (34)، شریاس آئیر (25)، سوریہ کمار یادیو (65) اور وینکٹیش ایر (35 ناٹ آؤٹ) کا کلیدی کردار رہا ۔ کارآمد شراکت کی بدولت ہندوستان کے 184/5 کا اسکور بنایا اور جواب میں ویسٹ انڈیز صرف 167/9 کا اسکور بنا پائی ہے ۔
اس فتح نے ہندوستان کو ٹی 20 ٹیم درجہ بندی میں انگلینڈ کو پیچھے چھوڑنے میں مدد کی، روہت شرما کی ٹیم اب 269نشانات کے ساتھ پہلے مقام پرپہنچ چکی ہے حالانکہ انگلینڈ اور ہندوستان دونوں کے درجہ بندی کے نشانات مساوی ہیں لیکن قریبی فرق کی وجہ سے ہندوستان کو پہلا مقام مل گیا ہے دونوں ٹیموں کیریٹنگ ایک جیسی ہے اور نشانات 269 ہیں ، ہندوستان کے کل 10,484 پوائنٹس ہیں، جو انگلینڈ کے 10,474 پوائنٹس سے 10 زیادہ ہیں۔ پاکستان (266 کی درجہ بندی)، نیوزی لینڈ (255) اور جنوبی افریقہ (253) سرفہرست پانچ ممالک میں شامل ہیں، جب کہ آسٹریلیا (249) سری لنکا کے خلاف 4-1 سے سیریز جیتنے کے بعد چھٹے نمبر پر ہے۔
ہندوستان ونڈے درجہ بندی میں 110 نشانات کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، نیوزی لینڈ (121)، انگلینڈ (119) اور آسٹریلیا (116) ابتدائی 3 مقامات پر ہیں۔یادر ہے کہ ہندوستان کادورہ کرنے والی ویسٹ انڈیز ٹیم نے میز بان ٹیم کے خلاف تین ونڈے اور تین ٹی 20 مقابلوں کی دو سیریز کھیلی ہیں لیکن مہمان ٹیم کسی بھی مقابلے میں کامیابی حاصل نہیں کرپائی ہے۔پہلے اسے احمدآبادم میں منعقدہ تین مقابوں کی ونڈے اور پھر کولکتہ میں منعقدہ تین مقابلوں کی ٹی 20 سیریز میں 3-0 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔