Wednesday, April 23, 2025
Homesliderہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 3-2 سے شکست دی

ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 3-2 سے شکست دی

- Advertisement -
- Advertisement -

ٹوکیو۔ ہفتہ کو ٹوکیو اولمپکس کے افتتاحی دن پول اے مینز ہاکی میچ میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 3-2 سے شکست دی اور امیدوں کے عین مطابق اولمپکس کا آغاز کیا ۔ ہرمن پریت سنگھ کی طرف سے ایک کمان اور پی آر سریجیش کے آخر میں اہم بچت نے ہندوستان کو اگلے مرحلے میں لے لیا۔ روپندر پال سنگھ نے بھی پنلٹی کو اسکور میں تبدیل کیا ۔

 نیوزی لینڈ کے پاس لمحہ آخر میں مقابلے کو 3-3 برابر کرنے  کا موقع تھا اور یہ موقع اس وقت ملا  جب کین رسل نے پینلٹی کارنر سے ہٹ کر پوسٹ کے اوپری بائیں کونے کی طرف گیند مار دی۔ ہندوستانی گولکیپر سریجش نے نیوزی لینڈ کو برابری کرنےکے موقع سے فائدہ کا موقع نہیں دیا ڈائیونگ پر گول کو ناکام بنایا۔

نیوزی لینڈ نے اپنا پہلا پنلٹی کارنر 6 ویں منٹ میں جیتا اور کین رسل نے اسے 1-0 سے بدلا۔ تاہم چند منٹ بعد ، ہندوستان نے واپسی کرتے ہوئے مقابلے کو برابری میں لاکھڑا کیا  جب روپیندر پال نے حریف کیپر لیون ہیورڈ کو قریب سےچکمہ دیا۔ پہلے نصف کے اختتام سے قبل ہرمن پریت نے ہندوستان کو آگے رکھنے کامیاب چال چلی ۔ اس کے بعد انہوں نے 33 ویں منٹ میں ہندوستان کی برتری بڑھا دی۔

 اسٹیفن جینس نے تیسرے کوارٹر  میں گول بناتے ہوئے ٹیم کے خسارے کو کم کرنے کی کامیاب کوشش کی۔ آخری  کوارٹر میں نیوزی لینڈ کے  انتھک حملے کے باوجود ہندوستان نے  3-2 سے کامیابی  حاصل کرتے ہوئے میڈل کی مہم کا شاندار آغاز کیا ہے ۔مقابلے کے دوران ہندوستانی دفاعی شعبہ کافی شاندار موقف میں دیکھائی دیا جبکہ سبقت بنانے میں ہرمن پریت کا کا فی اہم کردار رہا ہے۔اس کامیابی کے بعد ہندوستانی مردوں کی ٹیم کا مقابلہ اتوار کے روز سہ پہر 3 بجے دنیا کی نمبر ایک ٹیم آسٹریلیا سے ہوگا۔