دبئی ۔نیوزی لینڈ کے باصلاحیت اور ابھرتے بیٹسمین ڈیون کون وے کا خیال ہے کہ ہندوستان کو ان کے گھریلو حالات میں شکست دینا ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں انہیں ہرانے سے بڑا چیلنج ہوگا۔ نیوزی لینڈ نومبر میں ہندوستان کا دورہ کرے گا جہاں وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور دو ٹسٹ میچ کھیلے گا۔ کون وے جو انگلی کے فریکچر سے صحت یاب ہونے کے بعد ایکشن میں واپس آرہے ہیں انہوں نے ہندوستان کے دورہ کے متعلق کہا ہےکہ ہندوستان میں ٹسٹ جیتنا ٹیم کے لیے ایک بڑے ہدف کی حیثیت رکھتا ہے۔
یقینی طورپر یہ ہمارا بڑا مقصد ہے ۔ یہ ایک بہت بڑا ہدف ہے جسے ہم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ہندوستان کو ان کے گھریلو حالات میں شکست دینا انگلینڈ میں انہیں ہرانے سے بڑا چیلنج ہے۔ یہ ایک غیر معمولی کامیابی ہوگی اگر ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ فائنل جتنی بڑی نہ ہو۔ کانوے نے اسٹف ڈاٹ کو ڈاٹ این زیڈ سے اظہار خیال کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔انہوں نے مزید کہاکہ ٹیم کی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کے لیے یہ ایک بہت اہم سیریز ہوگی۔
کانوے نے کہا برصغیر کا سفر اور ایسی وکٹوں پر کرکٹ کھیلنا جو اسپنرس کےلئے سازگار ہوتی ہیں ایک بڑا چیالنج ہے ۔اس چیلنج کےلئے آپ کو اپنے اندر ذہنی طور پر واقعی مضبوط ہونا پڑے گا ، اپنے دفاع پر بھروسہ کریں ، اور آپ کے پاس ایک طریقہ ہے جس میں آپ اسکور کر سکتے ہیں۔یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ آئی سی سی کی افتتاحی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو شکست دیکر خطاب اپنے نام کیا ہے لیکن یہ فائنل انگلینڈ کی سرزمین پر کھیلا گیا تھا اور وہاں کے حالات اور وکٹ نیوزی لینڈ کےلئے زیادہ سازگار تصور کی گئی ہیں۔