Sunday, June 8, 2025
Homesliderہندوستان کو پہلے ونڈے میں شرمناک شکست

ہندوستان کو پہلے ونڈے میں شرمناک شکست

- Advertisement -
- Advertisement -

مکے۔ آسٹریلیائی اوپنرس راچیل ہینس (ناٹ آوٹ 93) اور ایلیسا ہیلی (77) اور نمبر 3 میگ لیننگ (ناٹ آوٹ 53) نے ہندوستانی بولروں کو بےبس کردیا جب انہوں نے اپنی ٹیم کو نو وکٹوں سے شاندار فتح دلائی اور دو طرفہ ونڈے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی۔اس سے قبل ہندوستانی خواتین نے 50 اوورز میں 225/8 اسکور بنا پائی۔اوپنرز شفالی ورما (8) اور سمرتی مندھنا (16) کے تیز آغاز کے بعد جنہوں نے 3.2 اوورز میں پہلی وکٹ کے لیے 31 کا اسکور بنایا لیکن وہ اپنی اننگز کو طویل نہ بنا سکے۔

 ہندوستان کا اسکور چھٹے اوور کی پہلی گیند کے بعد 38/2 تھا۔اچانک وکٹوں کے نقصان نے ہندوستانیوں کو نمبر 3 بیٹس ومین یاستیکا بھاٹیا (51 میں 35رنز) اور نمبر 4 کپتان متھالی راج (107 گیندوں پر 63) کی حیثیت سے اننگز کو مستحکم کرنے کے لیے ذمہ دارنہ بیٹنگ کی۔ دونوں نے 21 اوورز میں تیسری وکٹ کے لیے 77 رنز جوڑے۔ یاستیکا اور دیپتی شرما (19گیندوں میں 9 رنز) ایک کے بعد ایک تیزی سے آوٹ ہوئے اس سے پہلے ٹاپ اسکورر متالی 166 کے اسکور پر اپنا وکٹ گنوا بیٹھی جس کا ہندوستان کو بڑا نقصان ہوا۔ہندوستان کی ونڈے کپتان کی اننگز انہوں نے پوجا وستراکر (29 گیندوں میں 17رنز) کے ساتھ 7.1 اوورس میں اہم 37 رنز جوڑے۔

تاہم متھالی کی وکٹ کے بعد پوجا اور سنیہ رانا (2) جلد آوٹ ہوئے اور اس موقع پر ہندوستان کا اسکور 42.5 اوورز میں 178/7 تھا۔لیکن وکٹ کیپر رچا گھوش (29 گیندوں پر 32رنز) نے اننگز میں کچھ بہتر اسٹروکس کھیلے جس سے ہندوستان 225 رنز تک پہنچا سکا۔آسٹریلیائی فاسٹ بولر ڈارسی براون نے 33 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں جن میں اوپنرز کی وکٹیں بھی شامل ہیں۔ وہ یاستیکا اور دیپتی کو آوٹ کرنے کے لیے بولنگ واپس آئیں ، انہوں نے ہندوستان کی ابتدائی پانچ میں سے چار وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیائی ٹیم کےلئے نشانہ ایک آسان کام ثابت ہوا کیونکہ راچیل نے اینکر کا کردار ادا کیا۔ اوپنرز نے پہلی وکٹ کے لیے 126 رنز کا اسکور کیا۔ مچل ایل اسٹارک کی بیوی ایلیسا کو پونم یادو نے آوٹ کیا۔ ایلیسا نے 77 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 77 رنز بنائے۔اس کے بعد ہندوستانی بولروں کو کو کوئی کامیابی نہیں ملی کیونکہ راچیل جنہوں نے 100 گیندوں پر 93 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہی اور سات چوکے لگائے ان کے ہمرا ہ میگ نے مطلوبہ نشانہ مزید کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔میگ نے 69 گیندوں پر ناقابل شکست 53 رنز بنائے جس میں میگ نے سات چوکے بھی لگائے۔دوسرا ون ڈے جمعہ 24 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔شکست کے بعدہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان متھالی راج نے کہا کہ بیٹنگ میں ہم بہتر پارٹنر شپ سے محروم رہے او ر جس طرح کا آغاز اوپنرس سے امید کررہے تھے وہ نہیں ملا جبکہ اسپنرس بھی حریف ٹیم پر دباوبنانے میں ناکام رہے۔انہوں نے کہا جس طرح کا آسٹریلیائی بیٹنگ شعبہ ہے اس لحاظ سے کم ازکم 250 رنز کا اسکور مسابقتی ہوتا۔