ٹوکیو۔ ہندوستانی گولفر ادیتی اشوک نے تیسرے راؤنڈ میں تین انڈر67 حاصل کرکے دوسرے مقام پر قبضہ جمایا ہے اور جمعہ کو یہاں کھیل میں ملک کے پہلے اولمپک میڈل کے لیے مضبوط دعویداروں میں شامل رہیں۔ادیتی تین راؤنڈز کے بعد 12 انڈر201 تھی اور دوسرے مقام پر واحد گولفر ہے ، امریکہ کی لیڈر نیلی کورڈا کے تین اسٹروک سے آگے ہیں جس نے آخری راونڈ میں دو انڈر 69 حاصل کئے۔چار کھلاڑیوں نیوزی لینڈ کی لیڈیا کو (66) ، آسٹریلیا کی ہننا گرین (67) ، ڈنمارک کی کرسٹین پیڈرسن (70) اور جاپان کی مونی انامی (68)10 انڈر 203 کی مجموعی تعداد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
ادیتی نے اس دن پانچ برڈی اور دو بوگی فائر کئے۔ چوتھے ، چھٹے اور ساتویں ہولس پر شاٹس لینے کے بعد وہ تین انڈر تھی تاہم انہوں نے اپنے آپ کو تاریخی میڈل کی تلاش میں رکھنے کے لیے 15 اور 17 برڈیز کے ساتھ ترمیم کی۔ ایک اور ہندوستانی گولفر ، دکشا ڈاگر 72 اوور 72 کے بعد لیڈر بورڈ کے نچلے حصے میں رہا ۔یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہمیت کا حامل ہے کہ یہ ادیتی کی دوسری اولمپک نمائندگی ہے جیسا کہ وہ 2016 کے ریو اولمپکس میں وہ 41 ویں مقام پر رہی۔گزشتہ اولمپکس سے اس اولمپکس کے دوران ادیتی کے مظاہروں کے بعد یہ امید کی جارہی ہے کہ ہندوستان اب گولف میں بھی ایک میڈل حاصل کرتے ہوئے تاریخ بنائے گا ۔
پونیا کا گولڈ میڈل خواب چکنا چور
ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلوان بجرنگ پونیا جن سے ٹوکیو اولمپک میں ہندوستان کو گولڈ میڈلکی امید تھی آج سیمی فائنل مقابلے میں اولمپک کے برونز میڈل کے فاتح اور تین مرتبہ کے عالمی چمپئن آذربائیجان کے حریف کھلاڑی حاجی علییف سے12-5 سے ہارگئے ۔
بجرنگ اب برونز میڈل کے لئے ریپے چیج مقابلے کے فاتح سے کھیلیں گے ۔ سیمی فائنل میں شکست کے ساتھ ہی بجرنگ پونیا کا گولڈ میڈلکا خواب ٹوٹ گیا لیکن ان کے پاس میڈل جیتنے کا ایک اور موقع باقی ہے ۔ بجرنگ ایران کے مرتضیٰ غیاثی کو شکست دے کر مردوں کے فری اسٹائل65 کلوگرام زمرے کشتی کے سیمی فائنل مقابلے میں پہنچے تھے ۔ قبل ازیں انہوں نے آج صبح پری کوارٹرفائنل مقابلے میں قازقستان کے کھلاڑی کو شکست دی تھی۔