Wednesday, April 23, 2025
Homesliderہندوستان کے خلاف شکست تاریخ بن چکی اب حالات مختلف :لیون

ہندوستان کے خلاف شکست تاریخ بن چکی اب حالات مختلف :لیون

- Advertisement -
- Advertisement -

سڈنی ۔ آسٹریلیائی ٹیم کواہم کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کا مسئلہ ہوسکتا ہے لیکن سینئر آف اسپنر ناتھن لیون کا خیال ہے کہ موجودہ آسٹریلیائی ٹیم  کافی مضبوط ہے اور خاص کر اس کا بولنگ شعبہ جس کا وہ حصہ ہیں وہ یقینا ماضی کی ٹیم سے کہیں بہتر ہے جو دو سال پہلے تھا جب ہندوستان ٹسٹ میں 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ توقع ہے کہ 96 ٹسٹ میچوں کے تجربہ کار ہندوستان کے خلاف آئندہ چار ٹسٹ میچوں میں آسٹریلیائی بولنگ کے لئے کلیدی کردار دا کریں گے ، جس کا آغاز 17 دسمبر کو ایڈیلیڈ میں ڈے نائٹ مقابلے سے ہوگا۔

لیون نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہندوستان  کے خلاف آخری سیریز میں کیا ہوا اور مہمان ٹیم نے کس شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا ،ہم نے اس کے بارے میں بات کی ہے اور کچھ مختلف منصوبے لے کر آئے ہیں ۔ لیون نے ایک ورچوئل میڈیا کانفرنس کے دوران حالانکہ لیون نے اپنے کھیل کے منصوبے  کا انکشاف نہیں کیا لیکن انہوں  نے یہ کہا کہ پوری ٹیم بہتر موقف میں ہے حالانکہ زخمی ہونے  کی وجہ سے ڈیوڈ وارنر جیسے اہم کھلاڑی موجود نہیں ہوں گے۔  لیون نے مزید کہاکہ میں ہندوستانیوں کے بارے میں اپنے منصوبوں کا انکشاف نہیں کرسکتا لیکن اس آسٹریلیائی ٹیم میں ایک زبردست طاقت موجودہے اور ہم دو سال پہلے کے مقابلے میں کہیں بہتر ٹیم ہیں۔ ہم نے تھوڑا سا ہوم ورک کیا ہے اور بہترمظاہروں کےلئے تیار ہیں۔ یہ مایوس کن ہے کیونکہ ہم سب جانتے ہیں کہ کھلاڑی وارنر کا معیار کیا ہے۔

انہیں خوشی ہے کہ ان کے ایک قریبی دوست مچل اسٹارک پہلے ٹسٹ میں شامل ہوگئے ہیں اور انھوں نے انکشاف کیا کہ وہ کس طرح ہندوستانی دائیں ہاتھ کے بیٹسمینوں کو پریشان کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ (اسٹارک) نہایت ہی عالمی معیار کے بولر ہیں ۔ہم سب جانتے ہیں کہ وہ گلابی گیند سے کتنے خطرناک ہوسکتے ہیں۔