Monday, April 21, 2025
Homesliderہندوستان کے خلاف کامیابی ، پاکستان کے نام کئی ایک نئے ریکارڈز

ہندوستان کے خلاف کامیابی ، پاکستان کے نام کئی ایک نئے ریکارڈز

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی ۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کرتے ہی دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو جس مقابلے کا انتظار تھا وہ ہندوستان اور پاکستان کا مقابلہ تھا اور امید کی جارہی تھی کہ ہندوستان 13 ویں مرتبہ پاکستان کو شکست دیکر ورلڈکپ میں اپنے ناقابل شکست ریکارڈ کو برقرار رکھا گیا لیکن پاکستان نے تقریباً تین دہے بعد ورلڈ کپ میں ہندوستان کے خلاف ریکارڈ کامیابی حاصل کی ۔پاکستان نے اس کامیابی کے ذریعہ  کئی ایک نئے ریکارڈ بنائے ہیں

ہند۔ پاک اس مقابلے میں محمد رضوان اور بابر اعظم نے 152 رنز کی ناقابل شراکت بناکر اپنی ٹیم کو کٹر حریف  پاکستان  کیخلاف 10 وکٹ سے تاریخی فتح دلائی ، اس کامیابی میں پاکستان کے کئی نئے  ریکارڈز بنے ہیں ۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہندوستان  نے  ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 152 رنز کا ہدف دیا تھا، جو پاکستان نے بغیر کسی وکٹ  کے نقصان کے پورا کرلیا۔اس کامیابی میں محمد رضوان نے 79 اور بابر اعظم نے 68 رنز بنائے اور پاکستان کو ایک آسان کامیابی دلوائی۔

یہ ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان کی ہندوستان  کے خلاف پہلی کامیابی ہے  کیونکہ اس سے قبل ونڈے ورلڈ کپ  میں 7 اور ٹی 20ورلڈ کپ میں 5 مرتبہ ہندوستان کے خلاف پاکستان کو شکست برداشت کرنی پڑی تھی  ۔علاوہ ازیں ٹی 20 بین الاقوامی مقابلے  میں ہندوستان  پہلی مرتبہ 10 وکٹوں سے ناکام ہوا ہے، پاکستان بھی پہلی ہی مرتبہ ٹی20 میں کوئی میچ 10 وکٹوں سے جیتا ہے۔

بابر اعظم اور محمد رضوان نے پہلی وکٹ کیلئے 152 رنز کی ناقابل شکست شراکت بناکر ہندوستان  کیخلاف کسی بھی ٹیم کی جانب سے کسی بھی وکٹ پر ٹی20 مقابلوں کی سب سے بڑی شراکت بنائی ہے ، اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور شین واٹسن کے نام  تھا،جنہوں نے 2012 میں ہندوستان کے خلاف 133 رنز کی شراکت بنائی تھی۔

علاوہ ازیں یہ شراکت  ہندوستان  کیخلاف کسی بھی وکٹ پر پاکستان کی بہترین شراکت تو پہلے ہی بن چکی تھی جب دونوں نے ٹیم کے لئے  107ویں رن مکمل  کیا، اس سے قبل 2012 میں محمد حفیظ اورشعیب  ملک نے 106 رنز کی شراکت چوتھی وکٹ پر بنائی تھی۔

یہ ٹی20 ورلڈ کپ مقابلوں میں بھی کسی بھی وکٹ پر پاکستان کی سب سے بڑی شراکت ہے۔ اس سے قبل 2010 میں سلمان بٹ اور کامران اکمل نے بنگلہ دیش کیخلاف 142 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔پاکستانی کپتان اس اننگز کے دوران بابر اعظم نے سال 2021 میں 1500 ٹی ٹوئنٹی رنز بھی مکمل کرلئے ، وہ ایک کلینڈر سال میں 1500 ٹی 20 بنانے والے پاکستان کے دوسرے بیٹسمین ہیں۔ یاد رہے کہ بابر اعظم نے 2019 میں 1607 رنز بنائے تھے۔پاکستان میں ہندوستان کے خلاف ورلڈ کپ کی پہلی کامیابی سے کئی ایک نئے ریکارڈز بنائے ہیں۔