Thursday, April 25, 2024
Homesliderہندوستان کے پہلے ووٹر نیگی  نے ہماچل میں 105 سال کی عمر...

ہندوستان کے پہلے ووٹر نیگی  نے ہماچل میں 105 سال کی عمر میں ووٹ ڈالا

- Advertisement -
- Advertisement -

شملہ۔ شیام سرن نیگی، جنہیں ہندوستان کا پہلا ووٹرسمجھا جاتا ہے انہوں  نے چہارشبنہ  کو ہماچل پردیش کے کنور اسمبلی حلقے میں اپنا ووٹ 105 سال کی عمر میں ڈالا۔سرکاری ریکارڈ کے مطابق نیگی نے 1951-52 کے عام انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا، جو ملک کے پہلے انتخابات تھے۔نیگی نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے بعد ریاستی دارالحکومت سے تقریباً 275 کلومیٹر دور کلپا میں کہا میں نے 1947 میں ہندوستان کی آزادی کے بعد سے کبھی بھی اپنا ووٹ ڈالنے کا موقع نہیں گنوایا اور میں اس باربھی ووٹ ڈال کر خوش ہوں۔

پچھلے سال بھی انہوں نے منڈی پارلیمانی ضمنی انتخاب کے لیے اپنا ووٹ ڈالا تھا۔انتخابی عہدیداروں نے بتایا کہ پہلے مواقع پر نیگی ووٹ ڈالنے کے لیے قریبی پولنگ اسٹیشن گئے تھے۔اس بار الیکشن کمیشن نے 80 سال سے زیادہ عمر  کے لوگوں کے لیے اپنی رہائش گاہ پر بیلٹ پیپر پر ووٹ ڈالنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ پہلے انھوں نے کہا کہ وہ پولنگ کے دن (12 نومبر) کو ووٹ ڈالیں گے، بعد میں انھوں نے کہا اپنے گھر میں ووٹ ڈالنے کا فیصلہ کیا ایک انتخابی اہلکار نے آئی اے این ایس کو بتایا۔انہوں نے ووٹ ڈالنے کے بعد اپنی سیاہی لگی جھریوں والی انگلی کو دکھایا۔

پچھلے مواقع کی طرح صد سالہ نے نوجوان ووٹروں سے درخواست کی کہ وہ اپنے نمائندوں کو اقتدار میں لانے کے لیے جمہوری مشق میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔جمہوریت میں پختہ یقین رکھنے والا صد سالہ شخص کسی بھی الیکشن میں اپنا ووٹ ڈالنے میں کبھی ناکام نہیں ہوتے، چاہے وہ لوک سبھا ہو، اسمبلی ہو یا پنچایت کے انتخابات  ہوں ۔1951 میں نیگی ایک سبکدوش  اسکول ٹیچر الیکشن ڈیوٹی پر تھے اور انہوں نے چنی حلقے میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا، بعد میں اس کا نام کنور رکھ دیا گیا۔اس وقت پہاڑی ریاست کے برفانی علاقوں میں ووٹنگ ملک کے دیگر مقامات کے مقابلے میں مشکل  ہوتی تھی۔