Friday, April 19, 2024
Homesliderہندوستان کے 30 لاکھ صارفین کے واٹس ایپ اکاؤنٹس پر پابندی

ہندوستان کے 30 لاکھ صارفین کے واٹس ایپ اکاؤنٹس پر پابندی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔فیس بک کی ملکیت کے  پیغام رسانی کے پلیٹ فارم واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے 46 دن کی مدت میں 16 جون سے 31 جولائی تک 30 لاکھ سے زائد ہندوستانی صارفین کے  اکاؤنٹس پر پابندی عائد کردی ہے۔کمپنی نے اکاؤنٹ سپورٹ کے لیے 137 رپورٹس حاصل کیں جن میں سے ایک پر کارروائی کی گئی اور 316 اکاؤنٹس پر پابندی لگانے کی درخواست کی گئی۔

کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہندوستانی اکاؤنٹس ہماری روک تھام اور سراغ لگانے کے طریقوں کے ذریعے  ہندوستان کے قوانین یا واٹس ایپ کی سروس کی شرائط کی خلاف ورزی اور واٹس ایپ کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے 2 چینلز ای میل [email protected] کے ذریعے کارروائی کرتے ہیں۔ سروس کی شرائط ، یا واٹس ایپ پر اکاؤنٹس کے بارے میں سوالات ، جو کہ ہیلپ سنٹر میں شائع ہوئے ہیں یاہندوستانی شکایات افسر کو ڈاک کے ذریعے موصول ہونے والی میلز  پر کارروائی کی گئی ہے ۔

ہندوستان میں صارفین کی طرف سے شکایات کے طریقہ کار کے ذریعے موصول ہونے والی تمام شکایات کا جائزہ لیا جاتا ہے اور ان کا جواب دیا جاتا ہے۔مجموعی طور پرہندوستان میں اس طرح کی 95 فیصد سے زیادہ پابندی خودکار یا بلک میسجنگ (اسپام) کے غیر مجاز استعمال کی وجہ سے ہے۔ فرم نے کہا کہ 2019 سے یہ تعداد بھی نمایاں طورپر بڑھ گئی ہے ۔

اپنی پہلی تعمیل رپورٹ میں ، جس میں 15 مئی اور 15 جون کے درمیان کا وقت شامل تھا ، واٹس ایپ نے کہا تھا کہ اس نے 20 لاکھ ہندوستانی صارفین پر پابندی عائد کی ہے۔جولائی میں سرچ انجن گوگل نے کہا کہ اس نے مئی اور جون میں موصول ہونے والی شکایات کی بنیاد پر 1.5 لاکھ سے زیادہ مواد ہٹادیا ، اوران میں سے 98 فیصد کاپی رائٹ سے متعلق تھے۔