Monday, April 21, 2025
Homesliderہندوستان ۔ بنگلہ دیش بس خدمات بحال کردی گئیں

ہندوستان ۔ بنگلہ دیش بس خدمات بحال کردی گئیں

- Advertisement -
- Advertisement -

ڈھاکہ۔ بنگلہ دیش اور ہندوستان کے درمیان مسافر بس خدمات دو سال کے بعد جمعہ کو بحال کردی گئی ہے۔ بس کو ڈھاکہ سے کولکتہ کے لیے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ ان دونوں ممالک کے درمیان بس خدمات اکھاڑا سے اگرتلہ اور بیناپول سے ہری داس پور کے درمیان چلیں گی۔اس سے قبل29 مئی کو دونوں ممالک کے درمیان مسافر ٹرین خدمات بھی شروع کی گئی تھی۔

ڈھاکہ ۔کولکتہ کے درمیان چلنے والی میتری ایکسپریس اور کولکاتہ کھلنا کے درمیان بندھن ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔اسے شروع ہوئے دو ہفتے بھی نہیں گزرے تھے کہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان بس خدمات بحال ہوئی۔اس کے ساتھ ہی یکم جون کو ہندوستان میں نیو جلپائی گوڑی اسٹیشن اور ڈھاکہ کے درمیان چلنے والی متھالی ایکسپریس کے نام سے ایک نئی دو ہفتہ وار ٹرین کو بھی دونوں ممالک کے وزرائے ریلوے نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ڈھاکہ میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ بس خدمات کے آغاز سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور دونوں ممالک کے درمیان عوام کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے ۔

 اب ضروری منظوری ملنے کے بعد جلد ہی ہندستان میں ڈاکی اور بنگلہ دیش میں تمابیل کے درمیان بس خدمات بھی شروع ہو جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ کورونا وبا سے پہلے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹریفک کے پانچ راستے تھے ۔ ڈھاکہ-سلہٹ-شیلانگ-گوہاٹی-ڈھاکا سڑک بھی مقررہ وقت کے اندر کھول دی جائے گی۔شیہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہےکہ کورونا کی وجہ سے ساری دنیا میں ہوائی ، بحری اور بری راستوں کی نہ صرف ناکہ بندی کردی گئی تھی بلکہ تینوں طرز کے سفر کے راستوں پر سرکاری اور خانگی دونوں قسم کے تمام خدمات کو روک دیا گیا تھا ۔ اس وقت ساری دنیا میں کورونا کا ٹیکہ لگوانے اور ابتدائی علاج کےلئے بہتر انتظامات ہونے کے بعد سابق کی خدمات بحال کرنے کےعلاوہ نئے راستوں بھی تلاش کیا جارہا ہے ۔