Friday, April 19, 2024
Homesliderہند۔آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کا حیدرآباد میں اتوار کو فیصلہ ہوگا

ہند۔آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کا حیدرآباد میں اتوار کو فیصلہ ہوگا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ ناگپور میں ایک آٹھ اوورز پر مشتمل مقابلے کا اختتام ہندوستان نے رواں ٹی20 سیریز 1-1 سے برابر کرنے کے ساتھ کیا اور کامیابی میں اکشر پٹیل کی کچھ شاندار بولنگ اور روہت شرما کی شاندار بیٹنگ نے کلیدی رول ادا اور اب دونوں ٹیمیں اتوار کو حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنینشل اسٹڈیم میں سیریز کا فیصلہ کرنے کے لئے اتریں گی، لیکن دونوں ٹیموں کے لیے جمعہ کو حاصل ہونے والے تجربے سے بہت کچھ حاصل کرنا ہے، اس کے علاوہ اس بارے میں کچھ تجربہ حاصل کرنا ہے کہ ورلڈ کپ میں بارش کی وجہ سے اوورس کم ہونے والے میچ کے لیے حکمت عملی سے کیسے تیار کی جائے۔

 ہندوستان نے اضافی بیٹر کا انتخاب کیا لیکن رشبھ پنت کی بھی ضرورت نہیں پڑی اور انہیں آٹھ اوور کے کھیل میں صرف چار ماہر بولروں اور ہاردک پانڈیا کی ضرورت تھی، یہ حکمت عملی ہندوستان 20 اوورز کے ایک عام مقابلے میں برداشت نہیں کر سکتا۔ ہندوستان کےلئے اتوار کے مقابلے سے قبل ڈیتھ اوورز کی بولنگ ایک سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے، حالانکہ جسپریت بمراہ کی واپسی خوش آئند تھی اور انہوں نے شاندار بولنگ کی۔ دوسری جانب آسٹریلیا واقعی اس دورے پر تجربہ کر رہا ہے اور اس کے پہلے پسند کے بہت سے کھلاڑی دستیاب نہیں ہیں۔ وہ ناگپور میں معمول سے کہیں آگے چلے گئے، 2021 کے بعد پہلی مرتبہ ایک اضافی بولر کا انتخاب کیا، صرف اس صورت میں کہ پچ توقع سے مختلف کھیلے جانے کی صورت میں کچھ تجربات کریں۔آسٹریلیا کےلئے میتھیو ویڈ کی ناقابل یقین فارم اور ایرون فنچ کو کچھ رنز بنانا مثبت اشارے ہیں۔ ایڈم زمپا نے بھی ایک شاندار اسپیل کر کے خود کو ایک بار پھر ٹی 20 کرکٹ کے بہترین لیگ اسپنرز میں سے ایک ثابت کیا۔

تاہم ہندوستان کی طرح آسٹریلیا میں بھی ڈیتھ اوورز کا مسئلہ ہے۔ ناتھن ایلس زخمی ہوگئے اور گزشتہ رات کے کھیل سے باہر ہوگئے تھے، جب کہ کین رچرڈسن کو ایک معمولی سا سائیڈ نگل ہے اور وہ حیدرآباد میں آخری مقابلہ نہیں کھیلیں گے۔ مچل اسٹارک کی غیر موجودگی میں، آسٹریلیا اپنی اننگز کے اختتام کے وقت جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز پر ہمیشہ بھروسہ نہیں کر سکتا۔ وہ ورلڈ کپ سے قبل اس مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہیں گے۔

ہمالیائی اسکور متوقع

حیدرآباد میں ٹی 20 میچ منعقد ہوئے تین سال ہوچکے ہیں۔ 2019 کے بعدسے نوابوں کے شہر میںکوئی آئی پی ایل میچ بھی نہیں ہوا ہے اور آخری میچ ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہوا تھا جس میں ہمالیائی اسکور بنا تھا ۔ میدان ذرائع نے کہا ہے کہ پچ میں مٹی کا ایک عمدہ رنگ ہے، جس میں بہت کم یا کوئی گھاس نظر نہیں آتی ہے جس کے بعد یہ قوی امکان ہے کہ اس میدان پر رنز بھرے پڑے ہیں اور یہ ایک ہمالیائی اسکور کا مقابلہ ہوگا ، اس لیے بولروں کے لیے یہ ایک اور مشکل رات ہوسکتی ہے۔ ویراٹ کوہلی کے پاس گیٹس پر چلتے ہوئے دلکش یادیں ہوں گی۔ کوہلی کی حیدرآباد سے کافی اچھی یادیں وابستہ ہیں یہاں ان کی اوسط 53.62 ہے اور یہاں دس میچوں میں 139.73 کی اسٹرائیک ہے، جس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 50 گیندوں میں ناٹ آوٹ 94 رنز بھی شامل ہیں۔ ہفتہ کے آخر تک گرم اور خشک موسم تھوڑا سا بدل سکتا ہے، میچ کے موقع پر سیاہ بادل منڈلا رہے ہوں گے ۔