ممبئی۔ ایشیا کپ 2022 کے سوپر 4 مرحلے میں 4 ستمبر کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان منعقدہ سنسنی خیز مقابلے نے ورلڈ کپ سے باہر اب تک کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹی 20 مقابلہ بن گیا ہے۔ٹورنمنٹ کے آفیشل براڈکاسٹر، اسٹار اسپورٹس نے حال ہی میں ورلڈ کپ سے باہر ہندوستان اور پاکستان گروپ مرحلے کے میچ کو سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ٹی 20 میچ کے طور پر اعلان کیا ہے ۔ اس ہفتے اس ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا گیا ہے کیونکہ 4 ستمبر 2022 کو کھیلے گئے سوپر 4 مرحلے کے میچ میں 57.4 ملین اے ایم اے رجسٹر کیے گئے، جسے ورلڈ کپ سے باہر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹی 20 مقابلہ بنا۔
یہ واقعی ایک انتہائی مسابقتی براعظمی ٹورنمنٹ تھا جس نے ملک بھر کے کرکٹ شائقین کوڈی پی ورلڈ ایشیا کپ 2022 (فائنل کو چھوڑ کر) دیکھنے کے لیے 243 ملین ناظرین کے ساتھ مصروف رکھا۔ انتہائی شاندار اور سنسنی خیر ٹورنامنٹ نے کل 58.8 بلین منٹ کا وقت لگایا اس میں فائنل کو شامل نہیں کیا گیا ہے ۔آئندہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے ملک میں کرکٹ کے لیے مجموعی طور پر جوش و خروش واپس آ گیا ہے، یہاں تک کہ ٹورنمنٹ کے ذریعے غیر ہندوستانی میچز (فائنل کو چھوڑ کر) 113 ملین کے بڑے ناظرین نے دیکھے۔
آئی سی سی مردوں کےٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے ساتھ، ہندوستان کو اب دفاعی ٹی 20 ورلڈ کپ چمپئن آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹی 20 سیریز کا چیلنج درپیش ہے، جو 20 ستمبر سے شروع ہورہا ہے ۔ اسٹار اسپورٹس نیٹ ورک اور ڈزنی + ہاٹ اسٹار پر اس سیریز کے مقابلوں کا راست مشاہدہ کیا جاسکتا ہے ۔اس کے علاوہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان پھر ایک مرتبہ ایک ہی گروپ میں ہیں اور ان دوکٹر حریف ٹیموں کے درمیان ایک اور مقابلے کا شائقین کو انتظار ہے ۔