Wednesday, April 23, 2025
Homesliderہند۔ انگلینڈ ٹی20 سیریز کا فیصلہ ہفتہ کو ہوگا

ہند۔ انگلینڈ ٹی20 سیریز کا فیصلہ ہفتہ کو ہوگا

- Advertisement -
- Advertisement -

احمد آباد۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ہفتہ کو یہاں کھیلے جانے والے پانچویں اورآخری ٹی20 میچ میں ہوگا۔چوتھے میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کے مقابلے میں ہر لحاظ سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہندوستان نے مقررہ20 اوورزمیں آٹھ وکٹوں پر185 رنز بنانے کے بعد انگلینڈ کو آٹھ وکٹ پر177 رنز پر روک کر سیریز میں برابری حاصل کرنے والی جیت اپنے نام کی۔ اس سے قبل انگلینڈ نے تیسرا میچ آٹھ وکٹوں سے جیتا تھا، جبکہ ہندوستان نے دوسرا میچ سات وکٹوں سے جیت کرسیریز میں1-1 سے برابری حاصل کی تھی۔ انگلینڈ نے پہلا میچ آٹھ وکٹوں سے جیتا تھا۔

ہندوستان کے چوتھے مقابلے میں سب سے اچھی بات آل راؤنڈر ہاردک پانڈیاکا چاراوورزکی پوری بولنگ رہی ۔ پانڈیا نے چار اوور میں 16 رنز دیکر دووکٹ بھی لئے ۔ تجربہ کار فاسٹ بولر شاردل ٹھاکر نے 42 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اسپن شعبے میں راہل چاہر نے 35 رن پر دووکٹ لئے ۔ بھونیشور کمار نے 30 رنز پر ایک وکٹ حاصل کیا۔

اس تناظرسے دیکھا جائے تو ہندوستان کی بولنگ کافی حد تک پانڈیا پرمنحصررہی۔ پانڈیا نے اپنے چار اوورز میں صرف 16 رنزدے کر جیسن رائے سیم کرین کے وکٹ حاصل کئے ۔سوریاکمار نے اپنے پہلے ٹی20 میچ میں شاندار نصف سنچری بنائی اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔ ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے میچ کے بعد کہاسوریا کمار نے اپنے پہلے ہی میچ میں شاندار بیٹنگ کی۔ وہ ایشان کشن کی طرح بغیر کسی خوف کے کھیلے ۔ ہمارے پاس اس میچ کے بعد کوئی ٹی20 مقابلہ نہیں ہے ، لہذا میں چاہتا ہوں کہ یہ نوجوان کھلاڑی اپنے آپ پر اعتماد محسوس کریں۔

 کمار نے چوتھے میچ میں 28 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور انہوں نے اپنی بیٹنگ میں وہ جذبہ دکھایا جس کی کوہلی مسلسل سیریز شروع ہونے کے بعد بات کررہے تھے ۔ ہندوستان کو یہ کامیابی اس پچ پر ملی جس پر اس نے پہلا میچ انگلینڈ سے گنوایا تھا۔انگلینڈ کے بیٹسمینآخری اوور تک اپنی توانائی کھوبیٹھے تھے ۔ انگلینڈ کو جیت کے لئے آخری اوور میں 23 رنز بنانے تھے لیکن ٹیم ہدف سے آٹھ رنز پیچھے رہ گئی۔ ایک بڑے ہدف کے سامنے انگلینڈ کی شروعات خراب رہی تھی اوربھونیشور کمار نے پہلا اوور میڈن ڈالا تھا، جبکہ دوسرے ہی اوور میں ہاردک پانڈیا نے صرف دو رن دئے تھے ۔ ان دواووروں نے آخر میں انگلینڈ کے بیٹسمینوں کا کام مشکل کردیا تھا اور مہمان ٹیم ہدف نے آٹھ رن دوررہ گئی۔