Thursday, April 24, 2025
Homeاسپورٹسہند ۔ جنوبی افریقہ سیریز منسوخ ، آئی پی ایل دو ہفتوں...

ہند ۔ جنوبی افریقہ سیریز منسوخ ، آئی پی ایل دو ہفتوں کیلئے ملتوی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔  کوروناوائرس کی وجہ سے ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین مقابلوں کی ونڈے سیریز کو منسوخ کردیا گیا ہے اب اسے بعد میں کھیلا جارہا جائے گا۔ نیز رواں ماہ کھیلے جانے والے دولتمند ٹورنمنٹ آئی پی ایل پر بھی اس کا اثر ہوچکا ہے جیسا کہ ہندوستان میں کوروناوائرس کے بڑھتے معاملات اور عوامی صحت کیلئے ہونے والے خدشات کے پیش نظر آئی پی ایل 2020ءکو دو ہفتوں کیلئے معطل کردیا گیا ہے۔ آئی پی ایل کے رواں سیزن کا پہلا مقابلہ 29 مارچ کو منعقد شدنی تھا لیکن بی سی سی آئی میں ٹورنمنٹ کے فرنچائز اور دیگر اہم عہدیداروں سے مشاورت کرنے کے بعد اسے دو ہفتوں کیلئے ملتوی  کردیا گیا ہے۔

بی سی سی آئی سے جاری کردہ بیان کے مطابق حکومت ہند کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ قواعد کے بعد بی سی سی آئی کے صدر سوروگنگولی، بورڈ سکریٹری جئے شا اور آئی پی ایل کے سینئر عہدیداروں نے اس ٹورنمنٹ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے پہلے ہی کورونا وائرس کو ہندوستان میں پھیلنے سے روکنے کیلئے جو احتیاطی اقدامات کئے ہیں جس کے تحت گذشتہ روز ہی 15 اپریل تک سبھی طرز کے ویزے معطل کردیئے تھے۔

آئی پی ایل کے متعلق سوروگنگولی نے پہلے کہا تھا کہ ٹورنمنٹ کو مقررہ وقت پر منعقد کرنے کیلئے تمام طرز کے اقدامات کرلئے گئے ہیں لیکن گذشتہ ہفتے ہندوستان میں کوروناوائرس کے پہلے معاملات دارالحکومت دہلی اور جنوبی ریاست تلنگانہ میں سامنے آئے اور دیکھتے ہی دیکھتے دو ہفتوں کے دوران ملک بھر میں اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 75 کے قریب پہنچ چکی ہے۔ علاوہ ازیں دہلی حکومت نے اعلان کردیا ہیکہ وہ ریاست میں آئی پی ایل کے مقابلوں کے علاوہ دیگر کئی اہم مقابلوں اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔