Wednesday, April 23, 2025
Homeاسپورٹسہند ۔ نیوزی لینڈ ونڈے سیریز ، اگروال اور شا کرئیر کا...

ہند ۔ نیوزی لینڈ ونڈے سیریز ، اگروال اور شا کرئیر کا آغاز کریں گے

- Advertisement -
- Advertisement -

ہیملٹن۔ گذشتہ سال انگلینڈ کے خلاف سوپر اوور کی شکست کے بعد چہارشنبہ کو ہندوستان کے خلاف میچ نیوزی لینڈ کا پہلا ونڈے ہوگا۔ورلڈ کپ فائنل کے سوپر اوور کے بعد نیوزی لینڈ نے مزید تین سوپر اوور مقابلے کھوئے ہیں۔ ہندوستان کے خلاف ٹی ٹونٹی میں شرمناک شکست کے بعد نیوزی لینڈ کے لئے وقار بحال کرنے واحد راستہ کامیابی ہے۔ میزبان ٹیم ٹام لیتھم کا خیرمقدم کرے گی جو انگلی کے فریکچر سے صحت یاب ہوچکے ہیں اور50 اوور فورڈ ٹرافی میں اپنی فارم اور فٹنس ثابت کرچکے ہیں ۔ زخمی ولیمسن کی عدم موجودگی میں لیتھم ہی کپتان کی حیثیت سے کھڑے ہوں گے اور ٹم سیفرٹ سے کیپنگ کی ذمہ داری واپس لیں گے جو ونڈے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

 جمی نیشام ویلنگٹن فائر برڈس کے ساتھ سوپر اشمیاش جیتنے اور 29 رنز کے عوض 5 وکٹوں کے شاندار مظاہروں کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ لیتھم ، نیشم اور ڈی گرینڈہوم کی واپسی مڈل آرڈرکو تقویت دے گی کیونکہ ان کی عدم موجودگی میں نیوزی لینڈ کو مختصر ترین فارمیٹ کی سیریز ہندوستان کے خلاف جدوجہد کرنا پڑا تھا ۔ہندوستانی ٹیم بھی ونڈے سیریز میں اپنی پہلی پسند کے کچھ کھلاڑیوں سے محروم ہے ، جن میں وائٹ بال کے نائب کپتان روہت شرما بھی شامل ہیں جو اس کے بعد ٹسٹ سیریز سے بھی محروم رہیں گے۔ نیوزی لینڈ کے برعکس ہندوستان کے پاس کچھ ایسے کھلاڑی موجود ہیں جنہوں نے نیوزی لینڈ میں پچاس اوورکرکٹ کا تجربہ حاصل کرلیا ہے کیونکہ وہ ہندوستانی اے ٹیم کے ٹور کا حصہ رہے ہیں۔

آسٹریلیائی کے خلاف گھریلو ونڈے سیریزمیں کامیابی کے کچھ ہی دن بعد شکھر دھون اورروہت شرما دونوں زخمی ہوکر ٹیم سے باہر ہوچکے ہیں جس سے میانک اگروال اور پرتھوی شا ٹیم کےلئے اننگز کاآغاز کرنے کے علاوہ ایک دوسرے کے ساتھ ونڈے میں ڈیبیو کریں گے۔شا اوراگروال ایک ساتھ ونڈے ڈیبیو کرنے والی چوتھی ہندوستانی جوڑی ہوگی۔ اتفاقی طور پر دلیپ وینگسرکر اور پی شرما نے 1976 میں نیوزی لینڈ میں ڈیبیوکیا تھا۔ونڈے سیریز میں اوپنرس کے تعلق سے کپتان ویراٹ کوہلی نے تصدیق کی ہےکہ کے ایل راہول مڈل آرڈر میں ہی بیٹنگ کرتے رہیں گے جبکہ میانک اگروال اور پرتھیوی شا اننگز کا آغاز کریں گے جنہوں نے اے ٹیم کے لئے بھی اننگز کا آغاز کیا ہے ۔ علاوہ ازیں یہ ونڈے سیریز منیش پانڈے کے لئے اپنے مڈل آرڈرکریرکو مستحکم کرنے کا ایک اور موقع ہوسکتی ہے۔