Tuesday, April 22, 2025
Homeاسپورٹسہنسل مہتا، شاہ رخ کے ساتھ فلم بنانے کے خواہاں

ہنسل مہتا، شاہ رخ کے ساتھ فلم بنانے کے خواہاں

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی۔ مشہور فلم ساز ہنسل مہتا بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کو لے کر فلم بناناچاہتے ہیں۔ شہید،سٹی لائٹ،اومیرٹ اور سمرن جیسی نایاب فلمیں بنانے والے نیشنل ایوارڈ یافتہ ہنسل مہتا شاہ رخ کولے کر فلم بنانا چاہتے ہیں۔ وہ شروع سے ہی شاہ رخ کی اداکاری کے قائل رہے ہیں اور انہیں بہترین اداکار مانتے ہیں۔ ہنسل مہتا نے کہا کہ وہ شاہ رخ کے ساتھ کوئی رومانوی فلم نہیں بنائیں گے بلکہ ایسی کوئی فلم بنائیں گے جو شاہ رخ کی اب تک کی بنی شبیہ سے بالکل الگ ہو۔

ہنسل مہتا نے کہا میں کبھی بھی برینڈ ویلو کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتا ۔میرے لئے کہانی اور اداکار بہت زیادہ معنی رکھتے ہیں۔آج کے تمام ستاروں میں میرے سب سے عزیز اداکار شاہ رخ خان ہیں،مجھے وہ بہت زیادہ اچھے لگتے ہیں۔میں شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں۔کبھی کوئی بہترین کہانی مل جائے ،توبات بن جائے ۔اب یہ موقع جب ملے گا،جب کا تب ہوگا ہی۔پہلے شاہ رخ کو کہانی سناؤں گا اگر انہیں کہانی پسند آتی ہے اور اس کے بعد وہ میرے ساتھ کام کرنا چاہیں گے تب میں شاہ رخ کولے کر ضرور فلم بناؤں گا۔میں شاہ رخ کے ساتھ جب بھی کوئی فلم بناؤں گا ان کو ایک دم الگ شبیہ میں پیش کروں گا۔