Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگہوائی جہاز میں دو مسافروں کے درمیان سیٹ خالی رکھنے کی ہدایت

ہوائی جہاز میں دو مسافروں کے درمیان سیٹ خالی رکھنے کی ہدایت

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل(ڈی جی سی اے ) نے طیارے میں سوار دو مسافروں کے درمیان ایک سیٹ خالی رکھنے اور بورڈنگ کے وقت مسافروں کو سینی ٹائزر کی سہولت مہیا کروانے کی ہدایت دی ہے ۔

ڈی جی سی اے نے آج ایرلائنز کمپنیوں اور ایرپورٹکے آپریٹرزکوکورونا وائرس کے پھیلاؤکو روکنے کے لئے نئی ہدایات جاری کی ہیں ، جس میں سماجی دوری اور دیگر اقدامات کو یقینی بنانے کی بات کہی گئی ہے ۔ فضائی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ چیک ان کے وقت اس طرح سیٹیں مختص کی جائیں کہ دو مسافروں کے درمیان ایک سیٹ خالی ہو۔ نیز عملہ سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ مسافروں کو کھانے پینے کی فراہمی کے دوران کافی فاصلہ رکھیں۔

ایرپورٹ پرچیک ان کی قطار میں ، مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ کم سے کم ایک میٹر کے فاصلے پرکھڑے ہوں اور بورڈنگ کے وقت بھی مسافروں کے مابین مناسب فاصلہ یقینی بنائں۔ فلائٹ کے منتظر، مسافروں کو اب ایرپورٹ پرایک سیٹ درمیان میں خالی چھوڑ کر بٹھایاجائے گا۔

 ایئر لائن کمپنیوں کو بورڈنگ کے وقت مسافروں اور ملازمین کو ہینڈ سینیٹائزر فراہم کرنا ہوگا۔ ایرپورٹ پر بھی سینیٹائزر کو جگہ جگہ پر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔ ایرپورٹ آپریٹرز سے کہا گیا ہے کہ وہ ان کاؤنٹرز پر ہجوم کوکم کرنے کے لئے کافی تعداد میں چیک ان اور سیکیورٹی چیک کاؤنٹر بنائیں۔

مودی نے کی ایئر انڈیا کی تعریف

وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کے باعث بیرون ملک میں پھنسے ہندوستانیوں کو وطن واپس لانے میں ایر انڈیاکی کوششوں کی تعریف کی ہے ۔ مودی نے ٹویٹ کیا اور کہا ایرانڈیاکی ٹیم پر فخر ہے جس نے صبر سے انسانیت کا مظاہرہ کیا۔ ملک بھر میں ان کی غیر معمولی کوششوں کی تعریف ہورہی ہے ۔

شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے بھی ایرانڈیا کی تعریف کی ہے ۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ایر انڈیا کے بوئنگ 777 کے عملے نے کیپٹن سواتی راول اور راجہ چوہان کی سربراہی میں فرائض سرانجام دیتے ہوئے 263 ہندوستانیوں کو وطن واپس پہنچا۔ قابل ذکر ہے کہ مودی اور پوری کی ٹویٹس ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب لوگ کورونا کے انفیکشن کی وجہ سے ایر انڈیا کے عملے کو اپنی سوسائٹی اورگھروں میں آنے سے روک رہے ہیں۔