Wednesday, April 24, 2024
Homesliderہورڈنگ پر کے سی آر کی تصویر کے ساتھ ہندوستان کا غلط...

ہورڈنگ پر کے سی آر کی تصویر کے ساتھ ہندوستان کا غلط نقشہ ، مقدمہ درج کرنے بی جے پی کا مطالبہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کے ذریعہ ایک ہورڈنگ پر ہندوستان کے غلط نقشے پر تلنگانہ بی جے پی کے ایک رکن پارلیمنٹ نے اسے آئین کی توہین قرار دیتے ہوئے تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔نظام آباد حلقہ سے لوک سبھا کے رکن اروند دھرم پوری نے الزام لگایا کہ بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) نے ہندوستان کا غلط نقشہ دکھایا ہے۔ انہوں نے اسے ہندوستان کے آئین اور سالمیت کی توہین قراردیا۔ٹی آر ایس نے حال ہی میں پارٹی کو ملک بھر میں پھیلانے کے لیے اپنا نام بدل کر بی آر ایس رکھا۔ایم پی نے ٹوئٹر پر حیدرآباد کے سوماجی گوڈا میں لگائے گئے ہورڈنگ کی تصویر پوسٹ کی۔

اس میں  ہندوستان کے نقشے کے ساتھ ہورڈنگ اور تلنگانہ کے چیف منسٹر اور ٹی آر ایس لیڈر کے چندر شیکھر راؤ کی تصویر ٹی آر ایس کے کچھ مقامی قائدین نے لگائی تھی۔دھرم پوری نے نشاندہی کی کہ ہندوستان کے آئین کا آرٹیکل 1، ہندوستان کے علاقے کی وضاحت کرتا ہے۔ آرٹیکل کے مطابق پورا جموں و کشمیر ہندوستان کا حصہ ہے۔بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے الزام لگایا کہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) کو ہندوستان کے نقشے سے ہٹا کر کے سی آر پاکستان کی حمایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ اس نقشے کی تشہیر اور حمایت پاکستان کرتا ہے۔

کیا کے سی آر نظام کی وراثت کی پیروی کررہے ہیں جو سابق ​​حیدرآباد ریاست کو پاکستان کے ساتھ ضم کرنا چاہتے تھے؟ کیا قومی پارٹی کو شروع کرنے کے پیچھے یہی مقصد ہے۔ دھرم پوری نے  اس تصویر کے ساتھ  تنازعہ میں  پوچھا۔اس سے پہلے بی جے پی کے حامی ساگر گوڑ نے حیدرآباد پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ کے ساتھ ہورڈنگ کی تصویر پوسٹ کی تھی اور انہوں نے  حیدرآباد پولیس سے مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔