Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگہیمنت سورین جھارکھنڈ کے 11ویں وزیر اعلیٰ بن گئے

ہیمنت سورین جھارکھنڈ کے 11ویں وزیر اعلیٰ بن گئے

- Advertisement -
- Advertisement -

رانچی: ہیمنت سورین نے اتوار کے روز جھارکھنڈ کے 11ویں وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیا۔ریاستی گورنر دراؤ پدی مرمو نے ہیمنت سورین کو عہدے و رازداری کا حلف دلایا۔44سالہ ہیمنت سورین دوسری مرتبہ ریاست کے وزیر اعلیٰ بنے ہیں۔ حلف بر داری کی یہ تقریب رانچی کے مورہابادی میدان میں دوپہر دو بجے منعقد ہوئی۔

ہیمنت سورین کے ساتھ ساتھ کانگریس اور آر جے ڈی کے ارکان اسمبلی نے بھی حلف لیا۔کانگریس کے دو اراکین اسمبلی،رامیشور اورون اور عالمگیر عالم اور آر جے ڈی کے واحد رکن اسمبلی ستیانند بھوکٹا نیکابینہ کے وزراء کی حیثیت سے حلف لیا۔

اس موقع پر ہیمنت سورین کے والد شیبو سورین اور ان کی والدہ روپی سورین کے علاوہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی،کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی،راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت،چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل،تیجسوی یادو،ڈی ایم کے رہنما اسٹالن، اور دیگر موجود تھے۔

تقریب میں شریک مختلف سیاسی جماعتوں کے دیگر رہنماؤں میں سی پی ایم کے سیتا رام یچوری،سی پی آئی کے ڈی راجا،این سی پی کے سربراہ شرد پوار و دیگر شامل تھے۔کانگریس۔جے ایم ایم اور آر جے ڈی اتحاد نے جھارکھنڈ کی 81رکنی اسمبلی میں 47نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ہیمنت سورین کو جے وی ایم پی اور سی پی آئی۔ایم ایل کی بھی حمایت حاصل ہے،جن کے پاس بالترتیب تین اور ایک رکن اسمبلی ہیں۔

رگھو بر داس،جو ریاست کے وزیر اعلیٰ تھے اور بی جے پی کے ریاستی صدر لکشمن گلووا بھی الیکشن ہار گئے اور بی جے پی کو صرف 25نشستیں ملیں۔مذ کورہ تقریب میں سابق وزیر اعلیٰ رگھوبر داس،بابو لال مرانڈی اور مدھو کوڑا،سابق مر کزی وزیر شرد یادو،آر جے ڈی لیڈر پر کاش نارائن یادو،آسام کے وزیر اعلیٰ ترون گوگوئی،بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جتین رام مانجھی،کانگریس لیڈر ملیکارجن کھرگے،تمل ناڈو سے راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ کنی موجھی،عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ بھی موجود تھے،