Thursday, April 24, 2025
Homeٹرینڈنگیوریا کی خریداری کے دوران کسان کی موت پر کانگریس کا اظہار...

یوریا کی خریداری کے دوران کسان کی موت پر کانگریس کا اظہار افسوس

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: کانگریس نے جمعرات کے روز ضلع سدی پیٹ کے ڈوبکا منڈل میں ایک کسان یلا ییا کی موت پر اپنے دکھ کا اظہار کیا،جو یوریا کی خریداری کے لئے قطار میں کھڑا تھا،جہاں اس کی موت واقع ہوگئی۔کانگریس نے پارٹی نے ریاست میں کسانوں کی حالت زار کے لئے ریاستی حکومت کو ذمہ دار ٹہرایا ہے۔ٹی پی سی سی کے صدر اتم کمار ریڈی نے پہلے ہی وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر ان سے یوریا کی خریداری میں کسانوں کی مدد کے لئے اقدامات شروع کرنے کی اپیل کی تھی۔

ریاستی حکومت کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے،ٹی پی سی سی کے نائب صدر مالو راوی نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت ریاست میں یوریا کی کمی کے مسئلہ کو حل کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت ہلاک ہونے والے کسان کے لواحقین کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرے۔مللو روی نے ضلع ناگر کرنول کے حلقہ کولاپور اسمبلی میں کانگریس قائدین اور کسانوں کی گرفتاری کی بھی مذمت کی۔مقامی رکن اسمبلی ہرشوردھن ریڈی نے الزام لگایا ہے کہ کانگریس رہنماؤں کی غیر قانونی گرفتاری کے پیچھے،مللو روی نے حکومت سے ان کی پارٹی کے رہنماؤں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔