دوسرے ٹی20 میں بھی ہمالیائی اسکور کی امید ، میچ دوپہر 12:20 کو شروع ہوگا
آکلینڈ۔ ہندوستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے دورے میں کامیاب آغاز سے اپنے حوصلے بلند کرلیںہیں اور ٹیم اتوارکو یوم جمہوریہ کے دن دوسرے ٹی 20 میں فتح حاصل کرنے اور پانچ میچوں کی سیریز میں اپنی برتری 2-0 کرنے کے ارادے سے اترے گی۔
ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے ٹیم کے مصروف شیڈول پر فکر ظاہر کی تھی لیکن پہلا ٹی20 مقابلہ جیتنے کے بعد انہوں نے کہا کہ یہ دیکھنا زیاد ہ اہم ہے کہ ٹیم نے نیوزی لینڈ میں پہنچنے کے 48 گھنٹے بعد ہی کامیابی حاصل کی۔ ہندوستان کی آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ونڈے سیریز19 جنوری کو ختم ہوئی تھی اوراب اسے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ مسلسل ٹی 20 میچ کھیلنے ہیں۔
ہندوستان نے آکلینڈ کے اسی میدان میں پہلے مقابلے میں ہر لحاظ سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنے ٹی20 تاریخ میں ریکارڈ چوتھی مرتبہ200 سے زیادہ نشانہ کا کامیابی سے تعاقب کر تے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ نیوزی لینڈ نےحالانکہ203 رنزکا ہمالیائی اسکور بنایا تھا لیکن ہندستان نے 19 اوور میں ہی میچ ختم کر دیا۔
اس کامیابی میں سب سے زیادہ مثبت بات یہی رہی کہ اس نے 230 کے اسکورکی طرف بڑھ رہی کیوی ٹیم کو203 تک محدودکیا اور ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اس نے میچ کو آخری اوور تک نہیں جانے دیا۔ ہندوستان نے چھ گیند پہلے ہی میچ ختم کر دیا۔
شریاس ایئر نے پہلی مرتبہ بیرون سر زمین پرٹی20 مقابلہ کھیلا اور جب وہ کریز پر اترے تو کپتان ویراٹ آوٹ ہو چکے تھے ۔ یہ حالت کسی بھی کھلاڑی کو دبا میں لا سکتی تھی لیکن ایئر نے تحمل اور حارحانہ کھیل کا بہترین تال میل پیش کیا اور میزبان ٹیم کو غلبہ حاصل کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔
ٹیم کے اوپنر لوکیش راہول وکٹ کیپر بیٹسمین کا مسئلہ بھی حل کرتے نظر آ رہے ہیں۔ راہول کی بہترین بیٹنگ اور وکٹ کے پیچھے ان کا ٹھیک ٹھاک کارکردگی ٹیم کو ایک توازن دے رہی ہے جو رشبھ پنت سے نہیں مل پا رہی تھی۔ راہول کی یہ افادیت نے پنت کو فی الحال الیون سے باہر کر دیا ہے ۔
پہلے میچ کی جیت میں ہندوستان کی اگر کوئی فکر رہی تو وہ بولنگ ہو سکتی ہے جس نے میچ میں200 سے زیادہ رن دے دیے لیکن نیوزی لینڈ کے میدان چھوٹے ہیں جہاں بڑے اسکور کی توقع کی جا سکتی ہے ۔
دوسرا مقابلہ بھی اسی میدان پر ہے اور ہندوستانی ٹیم کامیابی کے سلسلے کو دوسرے مقابلے میں بھی برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی جبکہ میزبان ٹیم کی کوشش واپسی کر کے سیریز میں برابری حاصل کرنے کا ہوگا۔
نیوزی لینڈ کے لئے اس شکست میں بھی اچھی بات یہی رہی کہ اس کے کپتان کین ولیم سن فارم میں واپس آ چکے ہیں اور ان کے ساتھ تین بیٹسمینوں نے نصف سنچری بنائی لیکن میزبان ٹیم کو اپنی بولنگ کو درست کرنا پڑے گا تاکہ وہ ہندوستانی بیٹنگ پر روک لگا سکیں۔