Tuesday, April 22, 2025
Homesliderیوٹیوٹ کے ذریعہ ڈکیتی سیکھنے والا نوجوان گرفتار

یوٹیوٹ کے ذریعہ ڈکیتی سیکھنے والا نوجوان گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔سائبر ٹکنالوجی نے ہماری یومیہ زندگی کو کافی حد تک آسان اور بہتر بنادیا ہے یہاں وجہ ہے کہ لاک ڈاؤن کے وقت میں بھی ہم اپنے یومیہ امور کی انجام دہی باآسانی کرپائے ہیں ۔سائبر ٹکنالوجی کی بدولت ہی طلبہ محفوظ ماحول میں اپنے گھریو میں تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ یوٹیوب پر روزآنہ ہزاروں افراد اپنی  صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے نئے نئے ہنر سیکھتے ہیں لیکن کچھ افراد ایسے بھی ہیں جوکہ تخریب کاریوں اور جرائم کی انجام دہی کے لئے یوٹیو ب کا استعمال کرتے ہیں ۔ایسا ہی ایک واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا جہاں یوٹیوب سے چوری کرنے کا طریقہ سیکھنے والا شخص پولیس کی حراست میں ہے۔

تفصیلات کے بموجب  راچہ کنڈہ پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا  ہے جس نے ایک خاتون پر چاقو سے حملہ کیا اور اس کے سونے کی زنجیر اور فون لوٹ لیا۔ ملزم ، گڈم نویین  مبینہ طور پر یوٹیوب ویڈیوز کے ذریعہ ڈکیتی کرنا سیکھتا تھا۔ پولیس نے نوین سے اس جرم کے لئے زنجیر ، فون ، ایک چھری اور ایک موٹرسائیکل ضبط کرتے ہوئے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملنے والے شواہد نے پولیس کو تین گھنٹے میں اس معاملے کو حل کرنے میں مدد فراہم کی۔ نوین ہفتہ کے روز متاثرہ اومادیوی کے گھر گیا  کیونکہ  وہ اپنے گھر کا کچھ حصہ کرایہ پر دینے کی خواہاں تھی۔ اس کے بعد اس نے اس کا فون لے کر اپنے یوپی آئی ایپ کے ذریعہ ادائیگی کے لئے اس کے نمبر سے درخواست بھجوا دی۔ جیسے ہی اس نے اسے اپنا فون دیا اس نے خاتون پر حملہ کردیا۔ابتدائی تفصیلات میں یہ حقیقیت منظر عام پر آئی ہے کہ ملزم نوجوان یوٹیوب کے ذریعہ اس طرح کے جرائم کی انجام دہی کی تخریب کاری سیکھی تھی ۔ دوسری جانب پولیس اکثر مواقع پر شہریوںمیں شعور بیدار کرنے کےلئے کہتی آتی ہے کہ انجان لوگوں سے معاملات کرتے وقت زیادہ ہوشیار رہیں ۔