Sunday, May 11, 2025
Homeتازہ ترین خبریںیوپی حکومت کا انتطامیہ چنمیانند کو بچا رہا ہے،پرینکا گاندھی کا الزام

یوپی حکومت کا انتطامیہ چنمیانند کو بچا رہا ہے،پرینکا گاندھی کا الزام

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتوار کے روز سابق مرکزی وزیر چنمیانند معاملے میں اتر پردیش کی بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ”بی جے پی رہنما کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اورانتظامیہ سابق مرکزی وزیر کو بچا رہا ہے۔

پرینکا نے ٹویٹ کیا کہ ”عصمت دری کا شکار اپنے ساتھ ہوئی زیادتی کی کہا نی سنانے کے باوجود بھی بی جے پی رہنما پر مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا،کیونکہ پو را بی جے پی انتظامیہ چنمیانند کو بچا رہا تھا۔

واضح ہوکہ ”قانون کی ایک طالبہ نے چنمیانند پر عصمت دری کا الزام عائد کیا۔فی الوقت چنمیانند حراست میں ہے۔اس کے علاوہ اس 23سالہ لڑکی کو بعد میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے رقم کا مطالبہ کرنے کے الزام کے تحت گرفتار کیا ہے۔اور عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔