لکھنؤ: اتر پردیش کی یوگی ادتیہ ناتھ حکومت ہفتہ26اکٹوبر کو 5.51لاکھ دئے (دیپ)روشن کرکے،ایودھیا میں سالانہ دیپاولی پروگرام ”دیپ اتسو“منائے گی۔جس پر تقریباً133کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی۔اور حکومت اس موقع پر 226کروڑ روپیوں کی اسکیمیں بھی شروع کرے گی۔اس پروگرام میں اتر پردیش کے گورنر آنندی بین پٹیل،وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ،جمہوریہ فجی کے نائب صدر وینا بھٹناگر اور ریاست کے دیگر وزراء شرکت کریں گے۔
ریاستی حکومت کے ترجمان کے مطابق،ہفتہ کو ایودھیا میں،لارڈ رام کی جھانکی کا جلوس نکالا جائے گا ۔اس جلوس میں مختلف مملک کے فنکار حصہ لیں گے۔وزیر اعلیٰ یوگی ادتے ناتھ شام چار بجے کے قریب اس جلوس کا مشاہدہ کریں گے۔واضح ہو کہ پچھلے سال،2018میں،ایودھیا میں اس سالانہ ”دیپ اتسو“ میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بنایا گیا تھا،جہاں 45منٹ میں تین لاکھ سے زائد مٹی کے دئییروشن کئے گئے تھے۔