Saturday, June 7, 2025
Homeٹرینڈنگیوپی میں انسٹاگرام دوست نے لڑ کی کی عصمت دری کی

یوپی میں انسٹاگرام دوست نے لڑ کی کی عصمت دری کی

- Advertisement -
- Advertisement -

آگرہ: تاج گنج کے علاقے میں ایک ہوٹل میں یونیورسٹی کے 20سالہ انڈر گریجویٹ طالب علم کو ایک خاتون کے ساتھ بد سلوکی اور زیادتی کے الزام میں ایوی ایشن ڈپلوما کورس کرنے والے ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

23سالہ داروگا گوتم جو ضلع ہاتراس کا رہنے والا ہے،اپنے والدین کے ساتھ صدر علاقے میں رہتا ہے۔وہ نجی ادارے سے ہوا بازی میں ڈپلوما کر رہا ہے۔پولیس کے مطابق،متاثرہ اور ملزم ایک ماہ پہلے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام کے توسط سے رابطے میں آئے تھے۔

سینئرسپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آگرہ،ببلو کمار نے کہا ”پولیس کی جانب سے بر آمد کئے گئے سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوا ہے کہ چہار شنبہ کی صبح دونوں تاج گنج علاقے کے ایک ہوٹل میں پہنچے،جہاں متاثرہ لڑ کی کے ساتھ زیادتی کی گئی تھی۔

متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اسے شراب کی پیشکش کی گئی تھی،جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گئی۔ایک گھنٹہ بعد،جب اسے ہوش آیا تو اس کے نجی حصے پر زخم کے نشان ملے“۔متاثرہ لڑ کی طبی امداد کے لئے نجی اسپتال گئی اور بعد میں،اس کے دوست متاثرہ لڑ کی کو ایس این میڈیکل کالج لے گئے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم کو علی گڑھ سے گرفتار کیا گیا تھا،جہاں وہ اپنے تین دوستوں کے ساتھ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے گیا تھا۔ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔ہم نے اسے طبی معائنے کے لئے بھیجا“۔

ذرائع کے مطابق،اس واقعہ کی تفصیلات کا پتہ لگانے کے لئے ملزم اور ہوٹل کے عملے کے علاوہ ملزم کے تین دوستوں کو بھی پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔متاثرہ لڑ کی کی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسے اپنے نجی حصے میں چوٹ لگنے کے ساتھ ایک وحشیانہ جنسی حملہ ہوا ہے۔