Sunday, May 11, 2025
Homeٹرینڈنگیوپی میں ایک اور بی جے پی لیڈر کا قتل،ایک ہفتے میں...

یوپی میں ایک اور بی جے پی لیڈر کا قتل،ایک ہفتے میں تین بی جے پی رہنماؤں کوہلاک کیا گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

دیبند : اتر پردیش کے ضلع سہارنپور میں ایک اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔پچھلے ایک ہفتہ میں ریاست میں تیسرے بی جے پی رہنماکا قتل ہے۔ہفتے کے روز،جب بی جے پی کے  47سالہ کونسلر دھارا سنگھ،سہارنپور کے دیو بند میں واقع اپنی رہائش گاہ سے سہارنپور نوکری کے لئے جا رہے تھے،کہ دو موٹر سائکل سواروں نے انہیں راستے میں روک کر ریلوے کراسنگ کے پاس ان پر فائر کردی جس کے نتیجے میں  وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔دھارا سنگھ سہارنپور میں ایک مقامی شوگر مل میں سیکٹر انچارج کے طور پر ملازم تھے۔

سہپارنپور کے ایس پی دنیش کمار نے دھارا سنگھ کی ہلاکت کے بارے میں بتایا،انہوں نے کہا کہ نامعلقم حملہ آوروں نے رنکھنڈی ریلوے کراسنگ کے قریب دھارا سنگھ پر فائیر کی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے،انہیں کمیونیٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا،جہاں مردہ قرار دیا گیا۔بعدازاں ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا۔تاہم،اس قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے،جبکہ پولیس نے کہا ہے کہ اس قتل کی وجہ جاننے کی کو شش کی جا رہی ہے۔

واضح ہو کہ اس سے قبل آٹھ اکٹوبر کو،دیو بند میں بی جے پی کے ایک اور رہنما چودھری یشپال سنگھ کو اسی طرح سے گولی مارکر ہلاک کیا گیا تھا۔دو دن بعد،بستی میں بی جے پی کے ایک اور رہنما کبیر تیواری کو بھی گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔کبیر تیواری طلباء یونین کے سابق رہنما تھے،ان کے قتل کے بعد۔طلباء کے گروپ نے سڑک پر مطاہرہ کیا اور سرکاری گاڑیوں کو نذر آتش کیا تھا۔بستی ایس پی پنکج کمار کا بعد میں تبادلہ کر دیا گیا تھا اور ان کے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔