Tuesday, May 6, 2025
Homeٹرینڈنگیوپی میں خاتون نے 39افراد پر لگایا عصمت دری کا الزام،پولیس میں...

یوپی میں خاتون نے 39افراد پر لگایا عصمت دری کا الزام،پولیس میں درج کی شکایت

- Advertisement -
- Advertisement -

بریلی: ایک عجیب و غریب واقعہ میں،اتر پردیش کے بریلی ضلع کے ایک ’پورے گاؤں‘ میں چھاؤنی پولیس اسٹیشن میں چار شناخت شدہ اور35 نامعلوم افراد کے خلاف ایک 32سالہ خاتون نے عصمت دری کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کر وایا ہے۔گاؤں کے لوگوں نے ہفتہ کے روز مبینہ متاثرہ کے خلاف سپرنٹندنٹ پولیس (ایس پی) کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔بعد ازاں مظاہرین نے سرکل آفیسر اشوک کمار سے ملاقات کی،جنہوں نے انہیں اس معاملے میں غیر جانبدارانہ تحقیقات کا یقین دلایا۔

دیہاتیوں نے الزام لگایا کہ اس خاتون نے 39افراد سے قرض لیا تھا،اسے اپنے شوہر کا 2.50 لاکھ روپئے کا قرض ادا کرنا تھا۔اور قرض پوچھنے پر عصمت دری کا جھوٹا مقدمہ درج کر وایا ہے“۔عصمت دری کا الزام لگانے والی اس خاتون نے سینئیر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی)،بریلی شیلیش پانڈے کو ایک خط لکھا تھا،جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عصمت دری کی شکایت درج کرانے کے بعد گاؤں کے لوگ اسے گاؤں چھوڑ نے پر مجبورکر رہے ہیں۔

گاؤں کے سر براہ،اجئے کمار نے صحافیوں کو بتایا کہ،اس خاتون کا شوہر شرابی ہے اور اس نے بہت سارے لوگوں سے قرض لیا ہے۔اس نے اپنی جائیداد بیچنے کے بعد رقم واپس کرنے کا وعدہ کیا تھا،لیکن،جب اس نے اپنی جائیداد بیچی اور اسے رقم واپس کرنے کو کہا گیا تو اس نے اپنی بیوی کو جھوٹی شکایت درج کر وانے کے لئے استعمال کیا۔اجئے نے بتایا کہ ”ہم سب اپنا بیان دینے کو تیار ہیں۔

ایس ایس پی شیلیش پانڈے نے کہا،اس کی تفتیش جاری ہے۔ہم نے انہیں یقین دلایا ہے کہ تحقیقات حقائق اور شواہد پر کی جائیں گی اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کوئی بھی بے گناہ شخص جیل نہ جائے۔17دسمبر کو،خاتون نے ایس ایس پی بریلی سے ملاقات کی اور شکایت درج کر وائی،جس میں اس نے امیت،شمبھو،چمناور پشپندر کی جانب سے عصمت دری کئے جانے کا الزام عائد کیا۔

اس نے یہ بھی الزام لگایا کہ ان لوگوں نے مار پیٹ کی اور اس کا ایک ویڈیو بھی تیار کیا تھا،اور پچھلے اے سال سے اسے 35 دیگر افراد کے ساتھ جنسی تعلقات بنانے پر مجبور کر رہے تھے۔اس نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ ایک ملزم امیت نے اس کے گھر سے 50,000روپئے چوری کر لئے تھے۔

مذکورہ شکایت کی بنیاد پر،پولیس نے ا،یت،شمبھو،چمن،پشپندر اور 35دیگر نامعلوم افراد کے خلاف آئی پی سی کی دفعات -376سی(اجتماعی عصمت دری)،392 (ڈکیتی)،323 (رضاکارانہ طور پر زخمی کرنا)،506 (مجرمانہ دھمکی)، کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔