Tuesday, April 22, 2025
Homeتازہ ترین خبریںیوپی میں عصمت دری کی شکار لڑ کی کو ضمانت پر رہا...

یوپی میں عصمت دری کی شکار لڑ کی کو ضمانت پر رہا ہوئے ملزمین نے آگ لگا دی

- Advertisement -
- Advertisement -

انناؤ: اتر پردیش کے انناؤ ضلع میں جمعرات کے روز ایک اجتماعی عصمت دری کا شکار لڑ کی کو اسی گروہ نے مبینہ طور پر اغوا کر لیا تھا،جس نے 9ماہ قبل اس پر حملہ کیا تھا۔عصمت دری کی شکار نا بالغ کو 80 فیصد سے زیادہ جل جانے کی وجہ سے لکھنؤ کے ٹروما سنٹر میں داخل کرایا گیا تھا۔عصمت دری کے دو نوں ملزموں نے اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ لڑ کی کو نذر آتش کر دیا۔عصمت دری کے دونوں ملزموں کو ایک دن قبل ہی ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔

مذ کورہ واقعہ انناؤ کے بہار پولیس اسٹیشن کے تحت واقع ہندو نگر میں پیش آیا،جہاں مارچ میں نابالغ کی اجتماعی عصمت دری کی گئی تھی۔لڑ کی کو آگ کے شعلوں میں گھرا دیکھ کر حیرت زدہ دیہاتیوں نے پولیس کو اطلاع دی،جنہوں نے متاثرہ لڑ کی کو پہلے ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچایا،جہاں سے اسے لکھنؤ کے کنگ گو گر میڈیکل یونیورسٹی کے ٹروما سنٹر ریفر کر دیا گیا۔

متاثرہ لڑ کی نے اپنے بیان میں،پھر سے ان دونوں ملزموں کا نام لیا ہے۔جنہوں نے اس کے ساتھ زیادتی کی تھی۔پولیس نے ہری شنکر دوویدی،شبھم دوویدی اور شیوم ددویدی نامی تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔اور دیگر دو مفرور ہیں۔ ڈی جی پی او پی سنگھ نے اس واقعہ کو افسوسنا قرار دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ کو بچانے کی ہر ممکن کو شش کی جائے گی۔

عصمت دری کے اس تازہ کیس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ سے اتر پردیش میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بات کی۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا ”اس طرح کے واقعات کو دیکھ کر دل غمزدہ ہے۔بی جے پی قائدین کو اب اپنے جھوٹے پروپگنڈوں سے باہر نکلنا چاہئے۔

واضح ہو کہ،گذشتہ سال انناؤ میں ایک اور نابالغ لڑکی کی عصمت دری کا واقعی قومی سطح پر سرخیوں میں آیا تھا۔2017 میں بی جے پی کے رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر اور ان کے ساتھیوں نے ایک نابالغ لڑ کی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی تھی۔عوامی غم و غصہ کے بعد الہ آباد ہائی کورٹ نے سی بی آئی انکوائیری کا حکم دیا اور بی جے پی کے رکن اسمبلی سینگر کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔سینگر اب تہاڑ جیل میں بند ہے۔