ایتا:اتر پردیش کے ایتاضلع میں ہفتہ کے روز ایک کریکری فیکٹری میں ہونے والے دھماکے سے مالک سمیت 6افراد ہلاک ہو گئے۔سی او صدرایتا ،عرفان خان کے مطابق یہ دھماکہ ایسے گھر میں ہوا جہاں پٹا خے بنائے جا رہے تھے۔پٹاخہ فیکٹری کا لائسنس منی دیوی کے نام پر تھا۔یہ دھماکہ ایک کریکرمیں آگ لگنے کے بعد ہوا،جب کنبہ کے کچھ افراد کریکر پیکیجنگ کے کام کے ساتھ کھانا تیار کر رہے تھے۔دھماکے میں مجموئی طور پر چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
مذکورہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلعی مجسٹریٹ،سینئیر سپرنٹنڈنٹ پولیس اور متعدد دیگر اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔اطلاع کے مطابق دھماکے کے وقت قریب 15افراد فیکٹری میں موجود تھے۔کچھ لوگ ابھی بھی ملبے میں پھنسے ہیں،امدادی کارروائی جاری ہے۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت،11سالہ انجلی،16سالی شیتل،7سالہ خوشی،21سالہ رجنی او 50 سالہ منی دیوی کے طور پر ہوئی ہے۔جبکہ چھٹویں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے،کیونکہ دھماکے کے اثر سے جسم اس بری طرح سے خراب ہو گیا ہے کہ،طبی حکام کے لئے بھی یہ معلام کرنا مشکل ہے کہ وہ عورت ہے یا مرد۔