Tuesday, June 3, 2025
Homeٹرینڈنگیوپی کی اوپن یونیورسٹی نے،سی اے اے اور آرٹیکل 370سے متعلق کورس...

یوپی کی اوپن یونیورسٹی نے،سی اے اے اور آرٹیکل 370سے متعلق کورس کا کیا آغاز

- Advertisement -
- Advertisement -

پریاگ راج: ریاست کی واحد اوپن یونیورسٹی،اتر پردیش راجشری ٹنڈن اوپن یونیورسٹی (یو پی آر ٹی او یو) نے فیصلہ کیا ہے کہ،شہریت ترمیمی ایکٹ اور آرٹیکل 370،تین ماہ کے نئے سرٹیفکیٹ کورس کے نصاب کا ایک حصہ ہو گا۔یو پی آر ٹی او یوکے تعلقات عامہ کے افسر پربھات مشرا کے مطابق،نیا کورس 10جنوری سے نافذ ہو چکاہے اور داخلے بھی شروع ہو چکے ہیں۔کو رس کی فیس 700 روپئے ہے۔داخلہ لینے والے طلباء کی تعداد کی کوئی حدمقرر نہیں ہے۔

کورس میں طلباء کو آرٹیکل 370کے خاتمے اور شہریت ترمیمی ایکٹ کی دفعات اور اس کے مضمرات کی وضاحت کریں گے۔مشرا نے کہا کہ ”نوجوانوں کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ مفادات کے تحت چلائی جانے والی غلط معلومات کی پیچھے کی سچائی کو سمجھیں۔

اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر کامیشور ناتھ سنگھ نے کہا ”کوئی بھی ادارہ ملک کے مسائل اور پالیسیوں سے دور نہیں رہ سکتا۔دو سلگتے ہوئے معاملات سی اے اے اور آرٹیکل 370کے تعلق سے غلط فہمیاں دور کرنے کی ضرورت ہے۔یونیورسٹی کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ دھند کوصاف کرنے کے لئے طلبائئ و طالبات میں شعور بیدار کرے۔

انہوں نے کہا کہ بیداری کورس کے لئے اہلیت،انٹر میدیٹ ہے اور کوئی بھی اس کورس کے لئے آن لائن رجسٹریشن کر سکتا ہے۔یہ یونیورسٹی میں کسی بھی دوسرے کورس کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔ یو پی آر ٹی او یو،معاشرے کے موجودہ مسائل پر مبنی کورسز چلاتا ہے۔کورس کے دوران طلباء کو اسائنمنٹس دئے جائیں گے،جس کی تکمیل کے بعد ان میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جائیں گے۔