Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگیوگی پاگل ہیں: پپو یادو

یوگی پاگل ہیں: پپو یادو

- Advertisement -
- Advertisement -

سمستی پور۔ اتر پردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ پر جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر اور سابق رکن پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپو یادو نے شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں پاگل قرار دیا ہے ۔پہلے تو انہوں نے یوگی کوپاگل کہہ دیا اس کے بعد میں برہمی کی  حالات میں قابو نہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر یوگی اور پپو یادو ایک ہی ریاست میں ہوتے تو میں ان کے سینے پر چڑھ ان کی32 ہڈیاں توڑ دیتا۔

چیف منسٹر سے متعلق یہ دھمکی آمیز لہجہ انہوں نے اس وقت اختیار کیا جب  سمستی پور میں منعقد سرکاری بس اسٹاپ میں سی اے اے اور این آر سی کے  خلاف آئین  بچاؤ گھرش سمیتی کے بینر تلے شروع ہوئے غیر معینہ ستیہ گرہ  چل رہا تھا، جسے پپو یادو حمایت دے رہے تھے۔اس موقع پر سابق ایم پی نے مرکزی حکومت سمیت تمام اپوزیشن پارٹیوں پر شدید تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں اب  ظلم بڑھتا جا رہا ہے۔جے این یو ،جامعہ یونیورسٹیوں قدیم  مندروں پر حملہ کیا جا رہا ہے-

یہ پہلا موقع نہیں کی کہ کسی نے اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی کو سرعام نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا ہو بلکہ سخت الفاظ استعمال کئے ہوں ۔حالیہ مہینوں میں کئی ایک معروف سیاسی لیڈروں نے یوگی کو نشانہ بنایا ہے جس میں ادھو ٹھاکر کا بیان بھی قابل ُذکر ہے۔شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے شیواجی کی تصویر پر پھول چڑھاتے وقت چپل نہ اتارنے پر یو پی کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا  تھا کہ یوگی کا رویہ انہیں اتنا برا لگا کہ جی چاہا کہ انہی کی چپل سے ان کی پٹائی کردوں ۔شیو سینا کے ترجمان سامنا میں ادھو  ٹھاکرے نے اپنے اس جذبے کا اظہار کیا اور یوگی آدتیہ ناتھ کو منافق چیف منسٹر قرار دیا۔

شیوسینا کے سربراہ نے سامنا میں لکھا کہ انہوں ( یوگی) نے چپل پہنی ہوئی حالت میں شیواجی مہاراج کی تصویر پر پھولوں کا ہار چڑھایا ۔ میرا جی چاہا کہ انہی کی چپل ان کے چہرے پر دے ماروں۔ادھو ٹھاکرے نے لکھا ہے کہ وہ یوگی نہیں بھوگی ہیں۔ یوگی ہوتے تو سب کچھ تیاگ کر غار میں چلے جاتے لیکن وہ تو چیف منسٹر کی  کرسی پر بیٹھ گئے۔انہوں نے بی جے پی کو بھی نہیں بخشا اور کہا کہ بی جے پی ایسی پاگل قاتل بن گئی ہے کہ جو بھی اس کے راستے میں آتا ہے اس پر خنجر سے وار کردیتی ہے۔