Sunday, June 8, 2025
Homesliderیوگی ہفتہ کو حیدرآباد میں انتخابی مہم چلائیں گے

یوگی ہفتہ کو حیدرآباد میں انتخابی مہم چلائیں گے

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔اترپردیش کے چیف منسٹر  یوگی آدتیہ ناتھ 28 نومبر کو جی ایچ ایم سی انتخابات کے لئے 24 اسمبلی نشستوں کے 150 وارڈوں پر جی ڈی ایم سی انتخابات کے لئے حیدرآباد میں انتخابی مہم چلائیں گے۔ بی جے پی راہ میں گامزن ہونے کی کوشش کر رہی ہے اور امکان ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ اپنی مہم کا آغاز پرانے شہر کے گولکنڈہ علاقے سے کریں گے۔ اگرچہ کارپوریشن انتخابات عام طور پر ایک مقامی معاملہ ہوتے ہیں  لیکن بی جے پی اپنے اسٹار مہم چلانے والوں کو لے کر انتخابات  جیتنے کے لئے تمام راستے اختیار کرہی ہے ، جس میں مرکزی  وزیر  امیت شاہ ، اسمرتی ایرانی اور چیف منسٹر  یوگی آدتیہ ناتھ شامل ہیں۔

یوگی آدتیہ ناتھ حالیہ دنوں میں پارٹی کے سب سے بڑے ہجوم کو جمع کرنے والے شخصیت کی حیثیت سے سامنے آئے ہیں اور انتخابی مہموں میں ان کی بہت زیادہ تلاش کی جاتی ہے ، بہار انتخابات  اسکی حالیہ مثال ہے۔ چیف منسٹر  آفس کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی کہ  یوگی  28 نومبر کو روڈ شو میں شریک ہوں گے۔ وہ ایک دن کے لئے انتخابی مہم چلائیں گے جس کاآغاز گولکنڈہ سے ہورہا ہے ۔

جیسا کہ لکھا جا چکا ہے کہ بلدی انتخابات کسی بھی شہر کے مقامی انتخابات ہوتے ہیں لیکن جس طرح بی جے پی نے اپنے قومی سطح کے بڑے لیڈروں کو میدان میں اتاراہے اس کےبعد شہریوں کے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے مل رہے ہیں اور خاص کر جب بات حیدرآبادی انداز کی ہوتی ہے تو اس میں مزاح اور پیدا ہوجاتاہے ۔ایک صارف نے لکھا کہ کہ بھائی مودی کو کیوں چھوڑدیا  ان کوبھی بلالیتے ۔ایک اور صارف نے لکھا کہ حیدرآباد بولے تو کیا سمجھے یہاں اچھے اچھے کو آنا پڑتا۔ایک اور صارف نے لکھا کہ اسد بھائی ہندوستان پھر پھر کہ بی جے پی کی مدد کرے اور اب بی جے پی حیدرآباد آکر بھائی کی مدد کررہی ہے ۔