Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگیو پی میں مڈ ڈے مل اسکیم میں گھوٹالے پر 29افراد کے...

یو پی میں مڈ ڈے مل اسکیم میں گھوٹالے پر 29افراد کے خلاف کیس درج

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھنؤ : اتر پردیش کے تین اضلاع،رائے بریلی،قنوج اور پرتاپ گڑھ میں مڈ ڈے میل (ایم ڈی ایم)اسکیم میں برے پیمانے پر گھو ٹالے پرقریب  29افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔جہاں اسکول کے بچوں کے لئے کھانے کا اناج کھلے بازار میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

چھاپوں کے بعد رائے بریلی میں ایک نجی تاجر کے گودام میں مڈ ڈے میل اسکیم کے تحت اسکولوں کو دئے گئے اناج کے ملنے کے بعد پرتاب گڑھ کے سترہ آنگن واڑی کارکنان اور چار سوپر وائزر معطل کر دئے گئے ہیں۔

رائے بریلی کے سیلون بلاک کے گودام میں تقریبا 155پاکیٹس(تقریبا 9,300کلو گرام)انج ملا تھا جو پرتاپ گڑھ سے لایاگیا تھا۔تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ پرتاپ گڑھ کے رامپور۔سنگرام گڑھ اور رامپور خاص بلاکس کے ایم ڈی ایم کے لئے دیا گیا غلہ غیر قانونی طور پر نرائے بریلی کے تاجر کو فروخت کیا گیا تھا۔

ڈائریکٹر کے مطابق،انٹیگریٹیڈچائلڈ ڈیولپمنٹ سروس(آئی سی دی ایس) شترو گھن سنگھ،کی انکوائری کی بنیاد پر تاجر کو گرفتار کرکے جیل بھج دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آنگن واڑی کارکنوں کے کلاف ائف آئی آر درج کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئے گئے ہیں۔

سنگھ نے بتایا کہ پرتاپ گڑھ ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر (سی ڈی پی او) کے کلاف محکمانہ انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اسی طرھ،مڈ ڈے مل (ایم ڈی ایم) اسکیم میں بے ضابطگیوں کا پتہ چلنے کے بعد قنوج میں چار مکھیا سیویکا اور ایک ہیڈ کلرک کو معطل کر دیا گیا ہے۔