ہاپوڑ:اتر پردیش میں محکمہ برقی نے ہاپوڑ ضلع کے ایک بزرگ کو ایک چونکانے والا جھٹکا دیا ہے۔شمیم نامی شخص کو محکمہ برقی کی جانب سے 1,28,45,95,444روپیوں کا بجلی کا بل ملا ہے،جبکہ اس کی جانب سے صرف 2کلو واٹ کی بجلی استعمال کی گئی ہے۔
ہاپوڑ کے چمری گاؤں میں اپنی بیوی کے ساتھ رہنے والے شمیم نے کہا کہ انہوں نے اس غلطی کو سدھارنے کے لئے محکمہ برقی سے ربط کیا ہے۔لیکن محکمہ برقی کے حکام کی جانب سے کہا گیا کہ بجلی کا بل ادا کردیں نہیں تو بجلی کاٹ دی جائے گی۔
شمیم نے پرانی رسیدیں دکھاتے ہوئے کہا کہ ان کا ماہانہ بل لگ بھگ 700روپئے سے 800روپئے آتا ہے۔لیکن اس بار محکمہ برقی نے لگتا ہے پورے شہر کا بل لاکر مجھے دیا ہے۔
لکھنو میں محکمہ برقی کے اعلیٰ عہدیداروں نے کہا انہیں اس معاملہ کی جانکاری نہیں تھی،اسلئے وہ کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔جب اس معاملہ کے بارے میں بتایا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ تکنیکی گڑ بڑ ہے اسے ٹھیک کیا جائے گا۔تب تک شمیم اور اس کے اہل خانہ اندھیرے میں رہیں گے۔