Sunday, May 11, 2025
Homeٹرینڈنگیو پی کے گیارہ اضلاع میں مہلک ملیریا کے کیس درج ہو...

یو پی کے گیارہ اضلاع میں مہلک ملیریا کے کیس درج ہو ئے

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھنؤ: اتر پردیش کے گیارہ اضلاع میں رواں سال ”مہلک“پلاز موڈیم فالسیپیرم (پی ایف) ملیریا کے کیس درج ہو ئے ہیں۔ریاست کے محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد  و شمار کے مطابق،رواں سال جنوری سے اگسٹ تک مجموعی طور پر 852پی ایف کیس سامنے آئے ہیں،اور ان میں سے سب سے زیادہ بریلی میں 707کیس پائے گئے ہیں۔دوسرے دس اضلاع جہاں پی ایف کا پتہ چلا ہے  وہ ہیں پیلی بھیت،بدون،شاہجہاں پور،بہرائچ،کانپور دیہات،کشی نگر،میرز پور،سونبھدرا،للٹ پور  اور گوتم بدھ نگر۔

عہدیداروں نے بتایا کہ اس سال جنوری سے اگسٹ تک اتر پردیش میں پلاز مو ڈیم ویو کس (پی وی) کے 39,135کیسیس،اورر پی ایف کے 852کیسیس درج ہوئے ہیں۔بریلی اور بدون میں ستمبر کے مہینے میں ملیریا کے کیسس میں زبردست اضافہ ہوا۔

محکمہ صحت نے اس سال اگسٹ تک مچھروں کی افزائش پر قابو پانے کے لئے 22گاؤں میں لارویزائڈ اسپرے کا چھڑکاؤ کیا ہے،116دیہاتوں کو فوگ کیا ہے اورپیریتھرم اسپرے کا چھڑ کاؤکیا گیا ہے۔