حیدرآباد : وزیر زراعت سنگی ریڈی نرنجن ریڈی نے آج کہا کہ حکومت نے یکم اگسٹ سے ریاست بھر کے اسکولوں میں بچوں کے لئے عمدہ چاول کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔انہون نے متعلقہ عہدیداروں کو بھی اس سلسلہ میں فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
ریاست کے 28,623 سرکاری اسکو لوں میں اسکول کے بچوں کو مڈ ڈے میل اسکیم کے تحت عمدہ چاول مہیا کیا جائے گا۔
اپنے ایک بیان میں،وزیر زراعت نے کہا کہ عمدہ چاول،ہاسٹل،آنگن واڑی مراکز اور سوشیل ویلفیر رہائشی اسکولوں میں پہلے ہی پہنچ چکے ہیں۔تمام اسکولوں میں طلباء کی تعداد 23,87,751 تھی ۔اس کے لئے،ہر ماہ 12,000 میٹریک ٹن عمدہ چاول کی ضرورت ہو تی
تھی۔