Monday, April 21, 2025
Homesliderیہ میری محنت کی کمائی ہے، جرم کی آمدنی نہیں

یہ میری محنت کی کمائی ہے، جرم کی آمدنی نہیں

- Advertisement -
- Advertisement -

 نئی دہلی۔ بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ ان کے فکسڈ ڈپازٹس (ایف ڈی) جنہیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 200 کروڑ روپے کے پی ایم ایل اے مقدمہ  کے سلسلے میں منسلک کیا ہے جس میں کروڑ پتی مجرم سکیش چندر شیکھر شامل ہیں، یہ محنت کی کمائی ہے  نہ کہ جرم کی آمدنی۔یہ آمدنی میں نے سخت محنت او ر مشقت سے کمائی ہے ۔ جیکولین نے متعلقہ اتھارٹی کے سامنے پیش کیے گئے اپنے جواب میں کہا کہ اس نے کنمن کے ساتھ کوئی تعلق رکھنے سے پہلے ایف ڈی کی تھی۔ یہ اس کی آمدنی تھی جو قانونی تھی اور اس پر ٹیکس بھی ادا کیا جاتا تھا۔ یہ میری اپنی کمائی ہوئی رقم ہے۔ اس وقت چندر شیکھر کا میری اس دنیا میں کوئی وجود نہیں تھا۔

مجھ پر الزام یہ ہے کہ میں نے ان سے تحائف وصول کیے۔ انہوں نے اپنے جواب میں  یہ تفصیلات فراہم کی  ہیں ۔ حال ہی میں، ای ڈی نے جیکولین کی متعدد ایف ڈیز کو یہ دعوی کرتے ہوئے منسلک کیا کہ یہ داغدار رقم ہے اور اس پر مجرمانہ سوالات اٹھتے ہیں ۔ ایجنسی نے حال ہی میں اداکارہ کے خلاف اس معاملے میں دوسری ضمنی چارج شیٹ بھی داخل کی ہے۔یادر ہے کہ بالی و وڈ کی مشہور اداکارہ جیکولین فرنینڈس پر تحقیقاتی اداروں نے الزام لگایا ہے کہ وہ بھی 200 کروڑ روپے کے بھتے کے مقدمہ  میں منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جیکولین فرنینڈس سے قبل ازیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) پوچھ گچھ کر چکی ہے۔ ممکنہ طور پر اس مقدمہ  کے مرکزی ملزم چندرشیکھر کے ساتھ ان کو بھی نامزد کیا جائے گا۔ چندرشیکھر نے جو گھوڑا جیکولین فرنینڈس کو دیا تھا اس کی مالیت لگ بھگ 52 لاکھ روپے ہے ۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ جیکولین فرنینڈس کے لگ بھگ سات کروڑ مالیت کے اثاثے ضبط کر چکی ہے۔خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ضمنی چالان عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا، جس میں اداکارہ کو بھی اس مقدمہ  میں نامزد کیا گیا ہے۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحقیقات کے دوران جب جیکولین فرنینڈس سے تفتیش کی گئی تھی تو انہوں نے بتایا تھا کہ انہیں سکیش چندرشیکھر نے تحائف دیے تھے البتہ انہوں نے کسی بھی منی لانڈرنگ کی تردید کی ہے ۔تحقیقاتی ادارے کے مطابق چندرشیکھر نے جیکولین فرنینڈس کو لگ بھگ پانچ کروڑ 71 لاکھ روپے کے تحائف دیے جن میں گاڑیاں، ہیروں سے مزین زیورات، ایک گھوڑا، تین بلیاں اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔