Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںدس اگسٹ کو کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ،نئے پارٹی صدر پر ہوگا...

دس اگسٹ کو کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ،نئے پارٹی صدر پر ہوگا حتمی فیصلہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : کانگریس لیڈرراہل گاندھی کے پارٹی کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد سے کانگریس کا نیا صدر کون ہوگا،یہ ایک برا سوال بنا ہوا ہے۔اور راہل گاندھی کے جانشینکی  تقرری کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔پارٹی کے اہم رہنما اس معاملہ پر ایک میٹنگ کریں گے۔وہ اس معاملہ پر حتمی فیصلہ کریں گے اور راہل گاندھی کے جانشین کے نام کا اعلان کریں گے۔

اطلاع کے مطابق 10اگسٹ کو کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ منعقد ہوگی،جس میں نئے صدر کے نام کو لیکر اتفاق رائے بن سکتی ہے،اور اس کا اعلان بھی ہو سکتا ہے۔حالانکہ ابھی تک پارٹی کی طرف سے نئے صدر کے انتخاب یا کسی کے نام کے انتخاب  کے تعلق سے کوئی رسمی طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

اگر چہ کہ بنیادی طور پر پارٹی کے ایک سینئیر رہنما کو عبوری صدر کے طور پر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،لیکن اس بات کا امکان موجود ہے کہ پارٹی مستقل رہنما بھی مقرر کرے۔

غور طلب ہے کہ کچھ دن قبل ہی راہل گاندھی کی بہن پرینکا گاندھی کو پارٹی صدر بنانے کی مانگ ہوئی تھی۔اور پارٹی کے بزرگ لیڈرس پرینکا گاندھی کو صدر بنائے جانے کے حق میں مضبوطی سے کھڑے تھے۔

وہیں،پنجاب کے ویر اعلیٰ امریندر سنگھ اور تیرونتپورم کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور ان لیڈروں میں شامل ہیں جنہوں نے پرینکا کی حمایت کی تھی۔امریندر سنگھ نے کہا تھا کہ پرینکا گاندھی بالکل موزوں ہوں گی۔لیکن فیصلہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کو لینا ہے۔

دس اگسٹ کو منعقد ہونے والی مذکورہ میٹنگ میں کانگریس کے نئے صدر کے انتخاب سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا،اور پارٹی کے نئے صدر کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔