حیدرآباد: انڈین حج اینڈ عمرہ ایکسپو 2019کو 12اور 13اکٹوبر کو،کے ایل سی سی کنونشن ہال،شمس ؤباد میں منعقد کیا جائے گا،تاکہ خدمت مہیا کرنے والوں،ہوٹلوں،ٹرائیویل ایجنسیوں اور دیگر اسٹیک ہولدرز کو کاروباری صلاحیتوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک جگہ جمع ہوسکیں۔
چہارشنبہ کو حیدر گوڑہ این ایس ایس میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سی ای او محمد تاکی نے کہا کہ تقریبا ً 45کمپنیوں بشمول ”ٹرائیویل ایجنسیوں،ہو ٹلوں،آئی ٹی سروس کنندگان،عمرہ گروپس،موبائل کمپنیوں،ٹرانسپورٹ اور کیٹرنگ کمپنیوں کی اس پروگرام میں شرکت متوقع ہے۔
ایکسپو میں حصہ لینے والی کمپنیوں میں سے 25کمپنیوں کا تعلق سعودی عرب سے ہے اور 20ہندوستان کے مختلف شہروں سے ہوں گے۔مذ کورہ پروگرام کی مختلف ریاستی انجمنوں اور یونینوں کی جانب سے تائید کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایکسپو میں کمپنیاں اپنے اسٹال لگائیں گی اور ایکسپو کے دوران مختلف تکنیکی اور اسٹیٹجک امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔مندوبین کے لئے سیمینار اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔جس میں حج و عمرہ کے سفر میں آنے والے زائرین کو بہتر خدمات کی فراہمی کے مختلف امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔