Monday, June 9, 2025
Homeبین الاقوامی12 سال سے زیر تعمیر یورپ کی پہلی ماحول دوست مسجد عوام...

12 سال سے زیر تعمیر یورپ کی پہلی ماحول دوست مسجد عوام کےلئے کھول دی گئی

- Advertisement -
- Advertisement -

لندن ۔ برطانیہ کے تاریخی شہر کیمبرج  کے تاریخی  اباب میں ایک اور اضافہ ہوا ہے  کیونکہ یہاں  برطانیہ اور یورپ کی پہلی  ماحول دوست مسجد عام نمازیوں کیلئے کھول دی گئی  ہے۔

23 ملین پاؤنڈ کے مصارف سے  تعمیر کردہ کیمبرج سینٹرل مسجد تقریباً 12  برس زیرِ تعمیر رہی۔ اس مسجد کے آرکیٹکٹ نے کہا ہے  کہ یہ 21 ویں صدی کے برطانیہ میں  اسلام کا ثقافتی پل  ثابت ہو گی۔مسجد کی ٹرسٹ کے ترجمان ڈاکٹر عبدالحکیم نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق کیمبرج کے 6000 مسلمان رہائشی شہر میں بنائی گئی خانگی  رہائش گاہوں، چھوٹی چھوٹی مساجد یا گنجائش سے زیادہ بھرے ہوئے اسلامک سنٹروں میں نماز ادا کرتے تھے، اس لیے کیمبرج میں ایک مکمل مسجد کی اشد ضرورت تھی۔ کیمبرج سٹی کونسل کے مطابق اس کو مسجد کے منصوبے کی مخالفت میں 50 خطوط ملے جبکہ اس کی حمایت میں 200 خطوط موصول ہوئے۔

اس مسجد کی تعمیر کے روح رواں ماضی کے عظیم گلوکار کیٹ اسٹیونز ہیں جو بعد میں اسلام قبول کر کے یوسف اسلام کہلائے اور کیمبرج یونیورسٹی میں اسلامک اسٹڈیز کے لیکچرار اور معروف  اسکالر ٹم ونٹر ہیں۔ یوسف اسلام نے مسجد کی تعمیر کے لیے چندہ اکٹھا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ ترکی کے صدر طیب اُردغان سے ملے۔ ترکی نے مسجد کی تعمیر میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس مسجد میں بیک وقت 1000 مصلی نماز ادا کرسکیں گے، اس کے زیرزمین کار پارکنگ میں 82 گاڑیاں اور 300 سائیکلیں کھڑی کرنے کی گنجائش ہے۔