Tuesday, April 22, 2025
Homeslider24 گھنٹوں میں کورونا کے 1200 نمونوں کی جانچ کرنے والی...

24 گھنٹوں میں کورونا کے 1200 نمونوں کی جانچ کرنے والی مشین

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس  جانچ کی تعداد 20 لاکھ پہنچ چکی ہے۔ اب روزانہ تقریبا ایک لاکھ سیمپل کا ٹسٹ کیا جا رہا ہے۔ یہ ٹسٹ 504 سرکاری اورخانگی  لیب میں کیا جا رہا ہے۔علاوہ ازیں  کورونا کی زیادہ جانچ کے لئے کوباس  6800 مشین لائی گئی ہے۔ جسے این سی ڈی سی یعنی نیشنل سینٹر فار ڈسیز کنٹرول کو صحت کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے حکام کوسونپ دی۔ ہندوستان میں یہ اپنے آپ میں کورونا ٹسٹ کی پہلی خاص مشین ہے۔

این سی ڈی سی سینٹر میں اس مشین کے ذریعہ اب جانچ کی جائے گی۔ اس مشین سے چوبیس گھنٹے میں 1200 سیمپل ٹسٹ ہو سکیں گے۔ جس سے ایک ساتھ کئی سیمپل ٹسٹ ہو سکتے ہیں۔ اس مشین کے پیش نظر زیر التوا معاملے بھی ختم ہو جائیں گے۔ مشین کو این سی ڈی سی کو سونپتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ یہ مشین روبوٹکس سے لیس ہے۔ جس سے ہیلتھ کئیر ورکرس کو انفیکشن کا خطرہ نہیں ہو گا۔ ٹسٹ بھی زیادہ تعداد میں نتیجہ  کم وقت میں آ جائے گا۔

مشین کو ٹسٹنگ کے لئے کم از کم بی ایس ایل 2 اور کنٹرول لیول کے لیب کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسے کسے بھی فیشلیٹی پر رکھا نہیں جا سکتا ہے۔ یہ مشین وائرل ہیپٹائٹس بی اینڈ سی، ایچ آئی وی، ایم ٹی بی، پیپی لوما، سی ایم وی، کلیمائیڈیا اور نیئسیریمیا جیسی علامات کا بھی پتہ لگانے میں اہل ہے۔
خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس كووڈ -19انفیکشن کے معاملات میں بھلے ہی ان دنوں اضافہ ہو رہا ہے ، لیکن اچھی بات یہ رہی ہے کہ کورونا انفیکشن کے معاملے دوگنا ہونے کی شرح گزشتہ تین دنوں میں بڑھ کر 13.9 دن ہو گئی ہے اور اس سے پہلے 14 دن تک یہ شرح 11.1 دن تھی۔ اس کے علاوہ کورونا کے مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح  بھی بڑھ کر 33.6 فیصد ہو گئی ہے ۔