Tuesday, April 22, 2025
Homeتازہ ترین خبریں26 دسمبرکی صبح اس سال کا آخری سورج گرہن ہوگا

26 دسمبرکی صبح اس سال کا آخری سورج گرہن ہوگا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: اس سال کا آخری سورج گرہن 26 دسمبرکو ہونے جا رہا ہے۔ہندوستانی وقت کے مطابق،یہ گرہن صبح 8بجے سے شروع ہوگا اور 10 بج کر 57 منٹ تک رہے گا۔یہ ایک سالانہ شمسی گرہن ہوگا،جو ہندوستان سمیت آسٹریلیا،فلپائن،سعودی عرب اور سنگاپور جیسے ملکوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل اس سال کے شروع میں جزوی شمسی گرہن 6جنوری اور 2جولائی کو ہواتھا،لیکن یہ اس سال کا مکمل سورج گرہن ہے۔ہندوستان میں سورج طلوع ہونے کے بعد،سورج گرہن ملک کے جنوبی حصے،کرناٹک،کیرالہ اور تمل نادو کے کچھ حصوں میں دیکھا جائے گا،جبکہ ملک کے دیگرحصوں میں بھی اسے جزوی طور پر سورج گرہن دیکھا جائے گا۔

اطلاع کے مطابق،اگلا سورج گرہن 21جون 2020کو ہندوستان میں نظر آئے گا۔یہ سرکلر سورج گرہن ہوگا۔یہ مکمل سورج گرہن ہوگا۔ہندوستان میں طلوع آفتاب کے بعد،اسے جنوبی حصے میں دیکھا جا سکتا ہے۔تاہم ملک کے دوسرے حصوں میں اسے جزوی شمسی گرہن کے طور پر دیکھا جائے گا