Thursday, March 28, 2024
- Advertisement -
- Advertisement -

آکلینڈ ۔ بائیں ہاتھ کے 33 سالہ اسپنر اعجاز پٹیل اور آل راؤنڈر مائیکل بریسویل جمعہ کو نیوزی لینڈ کرکٹ (این زید سی ) کی جانب سے 2022/23 کے لیے سنٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش کردہ 20 ناموں میں شامل ہوگئے ہیں ۔پٹیل جوگزشتہ سال ٹیم سے باہرہو گئے تھے، شاندارمظاہروں  کے ایک سلسلے کے بعد ٹیم میں  واپس لوٹ آئے۔ انہوں  نے جون 2021 میں انگلینڈ میں نیوزی لینڈ کو ٹسٹ جیتنے میں مدد کی اور ستمبر میں بنگلہ دیش کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر تھے۔ اسپن بولنگ کے شاندار مظاہرہ میں انہوں  نے دسمبر میں ہندوستان کے خلاف ممبئی ٹسٹ میں 14 وکٹیں حاصل کیں جس میں ایک اننگز میں تمام 10 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ بھی شامل ہے ۔

فہرست میں شامل دوسرا نیا نام 31 سالہ مائیکل بریسویل  ہے انہیں پہلے معاہدے کی پیشکش کی گئی ہے۔ بریسویل اس سال مارچ میں نیدرلینڈز کے خلاف نیوزی لینڈ الیون ٹیم کے کپتان تھے اورآئی سی سی کے مطابق انہوں نے 50 اوور کے دو مقابلوں  میں 81 اور ناقابل شکست 127 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ اسکورکیا۔علاوہ ازیں  انہوں نے نیدرلینڈز کے خلاف اسی مہینے میں اپنا ونڈے کرئیر بھی شروع کیا ہے اور اب تک تین بین الاقوامی میچ کھیل چکے ہیں۔نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا فہرست کو حتمی شکل دینا اس سال تک مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔مصروف بین الاقوامی کیلنڈر کا مطلب ہے کہ ہم ان دنوں صلاحیتوں کی ایک وسیع بنیاد پر طلب کر رہے ہیں اور مائیکل بریسویل کی آمداس ٹیلنٹ کی گہرائی کا ثبوت ہے۔ مائیکل اب سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل بہترین  مظاہرہ  کررہے ہیں ۔

اعجاز کو پچھلے سیزن میں تھوڑی دیر سے باہر ہونے کے بعد فہرست میں واپس دیکھنا بہت اچھا ہے۔ ہمارے سرخ گیند کے اسپنر کے طور پر ان کی قدر واضح ہے اور ہم یہ دیکھ کر بہت پرجوش ہیں کہ وہ ٹسٹ ٹیم میں کیا کردار ادا کر سکتے ہیں۔میں ان تمام 20 کھلاڑیوں کو مبارکباد دینا چاہوں گا جنہوں نے آنے والے سیزن کے لیے قومی معاہدے کی پیشکش حاصل کی ہے اور اس موسم سرما میں کرکٹ کھیلنے  والوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنا چاہوں گا۔ پچھلی فہرست سے غائب ہونے والے دو اہم  ناموں میں راس ٹیلر، جنہوں نے گزشتہ ماہ بین الاقوامی  کرکٹ سے کنارہ کشی اختیارکر لی ہے  وہ  اور جیمز نیشم شامل ہیں۔