Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریں480شرابی ڈرائیوروں کو قید اور 62افراد کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کردئیے گئے

480شرابی ڈرائیوروں کو قید اور 62افراد کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کردئیے گئے

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد :  روڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لئے،سٹی ٹرافک پولیس شرابی ڈرائیوروں کے خلاف اپنی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔جولائی کے مہینے میں انہوں نے 2,815ڈرائیوروں کو پکڑا،جو نشہ کی حالت میں گاڑیاں چلا رہے تھے۔ان کے خلاف چارج شیٹ دائر کی گئی اور انہیں III  اور  IVمیٹرو پولیٹین مجسٹریٹ کورٹس نامپلی میں پیش کیا گیا۔

اسی مناسبت سے III،  اور  IVمیٹرو پولیٹین مجسٹریٹ کورٹس نے 480ملزموں کو قید اور 62افراد کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کر دئے۔ان عدالتوں نے ٹریفک قواعد کی خلاف ورضی کرنے والوں پر جرمانہ بھی عائد کیا۔اورقید کی سزا پانے والے تمام ملزموں کو چنچل گو ڑہ جیل بھیج دیا گیا۔

خلاف ورضی کرنے والوں کو ٹی ٹی آئی،گو شہ محل اور بیگم پیٹ میں بھی مفید مشورے دئے گئے تھے۔سڑک پر مسافرین کی حفاظت کے لئے نشہ میں ڈرائیونگ اور دیگر خلاف ورضیوں کے خلاف مہم جاری رہے گی۔