Tuesday, October 8, 2024
Homeslider6جی ٹکنالوجی پر تحقیقات کا آغاز،دبئی میں ابتدائی کام شروع

6جی ٹکنالوجی پر تحقیقات کا آغاز،دبئی میں ابتدائی کام شروع

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی۔ اگر آپ 5جی ٹکنالوجی کے استعمال کا منصوبہ بنارہیں اور عنقریب اس سے ہم آہنگ ہونے والے فونس یا لیپ ٹاپ خریدنے کا منصوبہ بنارہے ہیں تو ذرا روکیئے کیونکہ  متحدہ عرب امارات کے معروف ٹیلی کام آپریٹر اتصالات نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے 6 جی میں منتقلی کی طرف پہلے ہی کام شروع کر دیا ہے ۔ جس کے متعلق امید کی جارہی ہے کہ یہ 5جی موبائل نیٹ ورک 100 گنا زیادہ تیز ہے۔

 اتصالات کے چیف ٹکنالوجی آفیسر حاتم عبد الزاق نے انکشاف کیا کہ متحدہ عرب امارات بین الاقوامی معیار کی تحقیقات اور ترقی کر رہا ہے جو 6 جی ماحولیاتی نظام کے لئے بنیادی ڈھانچہ ہے۔ وہ بارسلونا میں 2021 موبائل ورلڈ کانگریس سے خطاب کررہے تھے ، جس میں پینل کے ایک حصے کے طور پر  6جی کے روڈ میپ کومتعارف کرنے عنوان پر وہ تبادلہ خیال کیا ۔ عبد الزاق نے کہا ، اتصالات اپنے آراینڈ ڈی  سنٹر کے ٹولز اور صلاحیتوں کو اپ گریڈ کررہی ہے تاکہ بین الاقوامی سطح اور اتحاد کے تحت 6جی عالمی معیاری کاری کے لئے شراکت کو بڑھایا جاسکے۔نئی موبائل ٹکنالوجی کی ترقی پہلے سے کہیں زیادہ تیز ہوگئی ہے۔ نئی خصوصیات ، صلاحیتوں کا تعارف اور ملی جی فریکوئنسی کا دیکھا جانا اس پیشرفت کا نتیجہ ہے ، جس کی توقع ہے کہ 6 جی میں ٹیرا ہارٹز (ٹی ایچ زیڈ) اسپیکٹرم سے تکمیل ہوگی۔

انہوں نے کہا اتصالات نیٹ ورک کی چھٹی نسل (6جی) کی طرف قدم بڑھانے کے ایک پرجوش کمپنی  ہے۔ ہمارے نقطہ نظر اور مستقبل کی ٹیکنالوجی کی منصوبہ بندی کے ایک حصے کے طور پر ، 6 جی زمین کے نیٹ ورک سے آگے خلا میں جا رہا ہے تاکہ خدمات اور استعمال کے منظرناموں کے ایک نئے دور کو شروع کیا جا سکے جس میں ٹیرا بائٹ ڈیٹا ٹریفک ہوگا اگرچہ اتصالات نے کوئی مقررہ وقت پر توجہ نہیں دی ہے ، لیکن اس سال کے شروع میں  جو کام ابتدائی مراحل میں داخل ہوچکا ہے اسے جلداز جلد پائے تکمیل کو پہنچانے کی پوری کوشش جاری ہے ۔