Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگعلیگڑھ ریلوے اسٹیشن پر مسلم خاندان پر ہجوم نے کیا حملہ

علیگڑھ ریلوے اسٹیشن پر مسلم خاندان پر ہجوم نے کیا حملہ

- Advertisement -
- Advertisement -

علیگڑھ : علاج کی غرض سے قنوج سے علی گڑھ جا رہے ایک مسلم خاندان پر چہارشنبہ کو علی گڑھ ریلوے اسٹیشن پرنا معلوم افراد کے ہجوم نے حملہ کر دیا،اور مار پیٹ شروع کردی۔اس حملہ میں زخمی ہو نے والوں کے جے این میڈیکل کالج کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اطلاع کے مطابق ماؤ آنند وہار ٹرین میں کچھ مسافر علی گڑھ جا رہے تھے،تب ٹرین سے اترتے ہی تنازعہ شروع ہو گیا۔

متاثرین کے مطابق چہارشنبہ کے روز علی گڑھ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین سے اترتے ہی 20سے 25افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ان افراد کا تعلق کسی تنظیم سے تھا جو اپنے گلے میں ایک ہی قسم کا اسکارف لپیٹے ہوئے تھے۔پولیس عہدیدارنے بتایا کہ متاثرہ افراد کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے اور ضروری کارروائی کی جا ئے گی۔

متاثرہ مسلم افراد نے الزام لگایا ہے کہ ریلوے اسٹیشن پر پولیس اہلکارانہیں بچانے کے بجائے  اپنے موبائل فون پر اس واقعے کی ویڈیو بنا رہے تھے۔ہجوم کے جانے کے بعد پولیس زخمیوں کو اسپتال لے گئی۔ان متاثرہ مسلم خاندان کے کچھ افراد کو سر میں شدید زخم لگے ہیں۔کچھ لوگوں نے اس واقعے کو فرقہ وارانہ تشدد کا معاملہ قرار دیا،جبکہ ڈپٹی کمشنر نے اسے ماب لنچنگ کا معاملہ ماننے سے انکار کیا۔